طوفان سے متاثرہ سری لنکا کو انسانی امداد کی فراہمی میں بھارت رکاوٹ بن رہا ہے‘ پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-01-24
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مسلسل پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو بھیجی جانے والی انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ پاکستان کا خصوصی طیارہ گزشتہ 60 گھنٹوں سے بھارت کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت نے 48 گھنٹے بعد جو جزوی کلیئرنس دی وہ عملی طور پر ناقابل استعمال تھی۔ نہایت محدود دورانیے کے لیے اجازت دی گئی اور واپسی کے سفر کے لیے کوئی منظوری نہیں دی گئی، جس سے ہنگامی امدادی مشن شدید متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے بھائی چارے کے جذبے کے تحت فوری امداد پہنچانے کے لیے پْرعزم ہے، تاہم بھارتی ہٹ دھرمی انسانیت کے اس اہم مشن کی راہ میں کھڑی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔