WE News:
2025-12-02@12:08:07 GMT

ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی ٹیم 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی۔

یہ میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں شیڈول ہیں اور ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ سمجھے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے 25 نومبر کو 2026 کے مینز ٹی20 ورلڈکپ کا شیڈول جاری کیا تھا۔

بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والا یہ دسواں ایڈیشن 20 ٹیموں کے درمیان 2024 والے فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان سری لنکا ٹی20 ورلڈ کپ دورے کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سری لنکا ٹی20 ورلڈ کپ دورے کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز سری لنکا

پڑھیں:

ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ، گولڈ میڈل حسنین رضا کے نام

سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے حسنین رضا نے شاندار کارکردگی پیش کی اور ماسٹر 2 کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 27 سے 30 نومبر تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوئی۔ورلڈ ایونٹ میں پاکستانی پاور لفٹر نے 94 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں پرفارمنس پیش کی اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔حسنین رضا نے 250 کلوگرام ڈیڈ لفٹ سمیت 570 کلوگرام وزن اٹھاکر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان
  • دبئی آئی ایل ٹی20 کی حکمرانی کی دوڑ شروع
  • ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ، گولڈ میڈل حسنین رضا کے نام
  • سلمان آغا نے ڈریوڈ، یوسف اور دھونی کا کونسا ریکارڈ توڑ دیا؟
  • آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کر لیا
  • آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
  • ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز،پاکستان فاتح، سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست
  • آغا سلمان کی قیادت میں قومی ٹیم کا ٹی20 میں ریکارڈ
  • پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹی20 سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی