مسابقتی کمیشن نے شوگر ملز کا کارٹل پکڑ لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسابقتی کمیشن کی جانب سے پنجاب کی 10 شوگر ملز کو کارٹل بنانے پر شوکاز جاری کیا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق مسابقتی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کا فیصلہ گٹھ جوڑ بناکر کیا، شوگر ملوں نے کارٹل بنا کر گنے کی قیمت 400 روپے فی من فکس کی، گنے کی قیمت مقرر کرنے میں کسانوں کو نظر انداز کیا گیا۔
مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز نے 10 نومبر کو ایک مل میں خفیہ میٹنگ کی، جس شوگر مل میں خفیہ میٹنگ ہوئی اسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
’اس کی قیمت ایک کروڑ ہے‘، درفشاں کی پینٹنگ کی ویڈیو وائرل
اعلامیے کے مطابق شوگر ملز نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ کرشنگ 28 نومبر سے شروع کی جائے گی، میٹنگ میں کئی شوگر ملز کے نمائندے ان لائن بھی شامل ہوئے، کارٹل بنا کر قیمتیں فکس کرنا مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کمیشن نے شوگر ملز سے 14 دن میں تحریری جواب طلب کیا ہے، کرشنگ میں تاخیر سے چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مسابقتی کمیشن شوگر ملز کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان کسٹمز، سوست ڈرائی پورٹ پر 15 کروڑ ر مالیتی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
سوست (نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی جانے والی اشیا کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ معائنے کے دوران کسٹمز نے ڈرائی پورٹ سے 59 ہزار نوکیا 105 موبائل فونز بمعہ بیٹری، پانچ ہزار دو سو ادویات کے پیکٹ (وزن 318 کلوگرام)، تین ہزار (Sildenafil Citrate ) گولیاں، اور اسلحے کے مختلف پرزہ جات برآمد ہوئے ۔
بیگیج سیکشن میں ایک اور کارروائی کے دوران کسٹمز اہلکاروں نے 80 بوتلیں (کل20 لیٹر) شراب اور 40 کلوگرام سور کا گوشت قبضے میں لے لیا، جو خنجراب پاس کے ذریعے پاکستان کی درآمدی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لایا جا رہا تھا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت تحویل میں لیے گئے سامان پر عائد ہونے والی ڈیوٹیز اور ٹیکس کی رقم کا تخمینہ 7 کروڑ 85 لاکھ روپے لگایا گیا ہے، مزید قانونی کاروائی کی جارہی ہے ۔
یہ آپریشنز اسمگلنگ کے خاتمے، قومی محصولات کے تحفظ اور ممنوعہ اشیاء کی ملک میں داخلے کی روک تھام کے لیے ایف بی آر کے پر عزم ہونے کا مظہر ہیں۔