مخدوم سعید الزماں عاطف کی جانب سے فنکاروں کے لیے محفل کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدراباد ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعیدالزمان عاطف کی جانب سے سندھ کے معروف فنکاروں کے لئے ایک شاندار اور پروقار گیتوں کی محفلِ مہورت منعقد کی گئی۔ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں یہ رنگین اور روح کو مسحور کر دینے والی محفلِ موسیقی منعقد ہوئی، جس میں نامور موسیقاروں اور فنکاروںاستاد امیر علی خان، دیبا سحر، حیدر علی، سدا رنگ علی، ربانہ رباب شاہ اور امانت علی نے اپنے لازوال فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکا کو محظوظ کیا۔محفل کی نظامت کے فرائض سندھ ادبی بورڈ کے سیکریٹری میرزا دبیر حسین بیگ نے انجام دیے، جس کے بعد مقامی فنکاروں نے کلاسیکل اور لوک دھنوں سے سماں باندھ دیا۔ شرکا کا جوش و خروش دیدنی تھا۔اس موقع پر پروگرام آرگنائزر میڈم گلبدن جاوید مرزا نے محفلِ موسیقی میں شریک سامعین کو چیئرمین سندھ ادبی بورڈ مخدوم سعیدالزمان عاطف کا پیغام پڑھ کر سنایا، جس میں انہوں نے کہا کہ شاعری قدرت کی عطا کردہ ایک نعمت ہے، جو دل کے احساسات کو لفظوں کے جادو میں ڈھال کر انسان کے اندر تک رسائی حاصل کرتی ہے۔ لطیف سرکار نے فرمایا ہے: ”ذات پر نہیں ہے ہنر، جو بہے سو رہے”۔ ہمارے سندھ میں بے شمار باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو دنیا بھر میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا لوہا منوا چکے ہیں، اور ہم ان سب کی قدر کرتے ہیں۔مخدوم سعیدالزمان عاطف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سندھ کے فنکاروں نے ہر میدان میں اپنی صلاحیت منوائی ہے، خصوصا سندھ پر آنے والے ہر مشکل وقت میں فنکاروں اور شاعروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔