محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا اور آئندہ تین روز تک دن میں موسم معتدل جبکہ رات میں خنکی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں گزشتہ دنوں قدرے تیزہواؤں کے سبب محسوس کیے جانے والے سرد موسم میں نمایاں کمی ہوگئی، جمعے کوشہرمیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلیں۔

واضح رہے کہ بدھ کو شہرمیں ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت شہرکا کم سے کم پارہ 12.

5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.1 ڈگری اضافےسے30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر نصب ویدراسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران شہرکا موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی اور بیشتر وقت مشرق وشمال مشرق کی جانب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 12 سے 14 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ دیہی سندھ کے موہنجودڑو میں دیگرشہروں کے مقابلے میں سب کم پارہ 5.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری