پنجاب میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں بچوں کی جبری مشقت کے مکمل خاتمے کے لیے ایک پندرہ رکنی سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا شریک چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔ کمیٹی میں اسکول ایجوکیشن، سرمایہ کاری و کامرس، صنعت و تجارت، سوشل ویلفیئر اور ہنرمندی و چھوٹے کاروبار کی ترقی کے صوبائی وزرا شامل ہیں، جبکہ متعدد متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز، چیئرمین پی ٹی آئی بی اور ڈی آئی جی پولیس بھی ارکان کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی صوبے میں مختلف شعبوں کی میپنگ کرکے ان سیکٹرز کی نشاندہی کرے گی جہاں بچوں سے جبری مشقت لی جاتی ہے، اور صنعتوں، بھٹوں، زراعت، ماہی گیری، ورکشاپس اور آٹو رِیپئیر جیسے شعبوں سے خصوصی ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ اے آئی اور جی آئی ایس سے منسلک مرکزی ڈیٹا بینک بھی قائم کیا جائے گا تاکہ نمایاں متاثرہ اضلاع اور علاقوں کا تعین کرکے ان کے لیے حکمت عملی وضع کی جاسکے۔ کمیٹی فوری، وسط اور طویل مدتی بنیادوں پر جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات اور ان پر عملدرآمد کا طریقہ کار تیار کرے گی، جبکہ والدین، اساتذہ اور معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے منصوبے بھی اس کے فرائض میں شامل ہیں۔ پنجاب بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے ایسے جامع اقدامات کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس سے عالمی سطح پر صوبے کی رینکنگ میں بہتری کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جبری مشقت کے خاتمے کے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں:یونیسیف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: یونیسف کی سربراہ الیسن کلیمنٹ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔
الیسن کلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران رپورٹنگ کرنے والے ہیلتھ رپورٹرز کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو سراہا، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر یونیسف سندھ کی کمیونیکیشن آفیسر مناہل مصطفی سمیت ہیلتھ کمیٹی کی سیکریٹری حامد الرحمان، طفیل احمد، نصیر احمد، ستار جاوید، محمد انور خان، مریم حسن، اسرار شیخ، ابراھیم رند سمیت دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر ہیلتھ کمیٹی یونیسف کی سربراہ کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ رپورٹرز کو بھی پولیو ایمبیسڈر مقرر کیا جائے جبکہ پولیو کے رپورٹنگ کرنے والے رپورٹرز کو فیلوشپ کا بھی اعلان کیا جائے اور پولیو وائرس کے حوالے سے معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے۔
یونیسف کی الیسن کلیمنٹ نے ہیلتھ کمیٹی کی تجویز کو سراہا اور اس سلسلے میں مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں، یونیسف کا ٹیم نے پریس کلب کا دورہ بھی کیا۔