لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر سے بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کی چیئرپرسن سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی۔ سابق رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا سٹیئرنگ کمیٹی کے شریک چیئرمین ہوں گے۔ سکول ایجوکیشن، سرمایہ کاری و کامرس، صنعت و تجارت، سوشل ویلفیئر و بیت المال اور ہنرمندی و چھوٹے کاروبار کی ترقی کے صوبائی وزراء بھی کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ داخلہ، محنت و افرادی قوت، سکول ایجوکیشن، صنعت و تجارت، سوشل ویلفیئر، سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیور کی وزارتوں کے صوبائی سیکرٹری، چیئرمین پی ٹی آئی بی اور ڈی آئی جی پولیس بھی کمیٹی کے ارکین میں شامل ہیں۔ حکومت کی بنائی گئی کمیٹی تمام شعبوں کی میپنگ اور جبری مشقت لینے والے شعبوں کا تعین کرے گی۔ صنعتوں، بھٹوں، زراعت، ماہی گیری، ورکشاپس اور آٹو ریپئرکے شعبوں کا خاص طور پر ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ اے آئی اور ’’جی-آئی-ایس‘‘ سے منسلک صوبائی سطح پر مرکزی ڈیٹا بنک بنایا جائے گا۔  پنجاب  پہلا  صوبہ ہے جہاںکمیٹی بچوں سے جبری مشقت کے حوالے سے نمایاں اضلاع، شعبوں اور علاقوں کا بھی تعین کرے گی۔ کمیٹی جبری مشقت کے شکار بچوں کے لیے متبادل طریقے بھی وضع کرے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سٹیئرنگ کمیٹی جبری مشقت کے

پڑھیں:

معاہدے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کریں گے: کرغز صدر صادر ژاپاروف

اس موقع پر کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کی دعوت پر وزیراعظم شہبازشریف کا مشکور ہوں، بھرپور مہمان نوازی اور شانداراستقبال پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکر گزار ہوں، پاکستان کرغزستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں کرغزستان کا اہم شراکت دار ہے، معاشی استحکام و ترقی کیلئے کاوشیں شہباز شریف کے وژن کی عکاس ہیں، ہم نےدوطرفہ تعاون اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، تجارتی روابط میں اضافے کیلئے بزنس فورم کا انعقاد اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاسا 1000 منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانا ہے، اس وقت 12 ہزار پاکستانی طلبہ کرغزستان میں زیر تعلیم ہیں۔ صادر ژاپاروف نے کہا ہے کہ مواصلات، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کی صلاحیت سے استفادہ کرنا ہے، تجارتی روابط میں اضافے کیلئے بزنس فورم کا انعقاد اہم ہے۔ کرغز صدر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملک دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان اور کرغزستان مختلف عالمی ایشوز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، مختلف شعبوں میں طے پانے والے معاہدے دوطرفہ تعاون کو مستحکم کریں گے۔ اپنے خطاب کے آخر میں صدر کرغزستان صادر ژاپاروف نے وزیراعظم شہباز شریف کو کرغزستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے جبری مشقت کے خاتمے کی کمیٹی بنا دی
  • پاکستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں:یونیسیف
  • پنجاب، بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی قائم
  • معاہدے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کریں گے: کرغز صدر صادر ژاپاروف
  • وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب سے بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی
  • پنجاب میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل
  • عمران خان نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی تحلیل کر دی
  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی تحلیل، سلمان اکرم راجہ سہیل آفریدی کو ٹاسک تفویض
  • بلوچستان، وکلاء برادری کا 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ