data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گولارچی ( نمائندہ جسارت ) سندھ حکومت کی جانب سے 2025 کی بارشوں کے دوران تحصیل گولارچی میں جاں بحق ہونے والے دو شہریوں کے لواحقین کو 20، 20 لاکھ روپے معاوضے کے چیک فراہم کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کی آفت کے دوران عبدالکریم اور شکیل جاں بحق ہوگئے تھے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر سندھ حکومت نے مرحومین کے اہلِ خانہ کے لیے مالی امداد منظور کی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو ،اسسٹٹ کمشنر گولارچی محمد عاطف شفیق ، فاضل راہو جونیئر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تعلقہ گولارچی کے جنرل سیکرٹری محمد عرفان گجر نے متاثرہ خاندانوں کو 20، 20 لاکھ روپے کے چیک حوالے کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو نے کہا کہ بارشوں کی آفت میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نہر عبور کرنے کی مشق کے دوران بھارتی فوجی ٹینک ڈوب گیا؛ 1 اہلکار ہلاک، 2 کی حالت غیر

بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی ٹینک کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نہر عبور کرنے کی مشق کر رہا تھا کہ خود حادثے کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹینک میں موجود دو اہلکار باہر نکل کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے لیکن اپنے ایک ساتھی کو مصیبت میں چھوڑ آئے۔

ٹینک میں پھنس جانے والا اہلکار لاکھ کوشش کے باوجود باہر نہ نکل پایا اور فوری امداد نہ ملنے کے باعث ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ 

جائے حادثہ پر پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور سول ڈیفنس فورس کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث سپاہی کی لاش تیرتی ہوئی کافی دور نکل گئی۔

امدادی ٹیموں کی کئی گھنٹوں کی مسلسل اور کڑی کوششوں کے بعد اہلکار کی لاش جائے حادثے سے کافی دور نہر سےنکالی گئی۔

بھارت میں یہ حادثہ اپنی نوعیت کا پہلا حادثہ نہیں ہے۔ جون 2024 میں لداخ کے علاقے میں دریا عبور کرنے کے دوران فوجی ٹینک بہہ جانے سے 5 اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔

اکتوبر 2022 میں بھی فائرنگ کی مشق کے دوران ایک ٹینک پھٹ گیا تھا جس میں دو اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

ایسے واقعات کی ایک پوری تاریخ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں فوجی مشقوں یا تربیت کے دوران حفاظتی اقدامات اور پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں
  • چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 7 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے
  • پیپلز پارٹی پنجاب، ضلعی تنظیموں کا اعلان کیوں نہ کرسکی؟
  • 2026 میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: فیصل ممتاز راٹھور
  • پیپلز پارٹی وسائل لوٹنے میں اسلام آباد کیساتھ ہے، عوامی تحریک
  • حریت وفد کی چوہدری یاسین سے ملاقات
  • نہر عبور کرنے کی مشق کے دوران بھارتی فوجی ٹینک ڈوب گیا؛ 1 اہلکار ہلاک، 2 کی حالت غیر
  • ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جلد شروع ہونے کا امکان:محکمۂ موسمیات
  • ڈیلیوری والوں کے پاس چینج نہ ہونے پر بدنیتی کا الزام، ندا یاسر کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لےلیا