ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جلد شروع ہونے کا امکان:محکمۂ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں بارشوں کا سلسلہ جلد شروع ہونے والا ہے، کیونکہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا۔دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں واضح اضافہ ہوگیا ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائی ہوئی ہے جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے اس نئے سلسلے کے سبب دسمبر میں بارشوں کا پہلا بھرپور اور مسلسل جاری رہنے والا مرحلہ شروع ہونے کی توقع ہے، جو وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہ سکتا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرد ترین مقام اسکردو رہا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ کے ساتھ دھند میں بھی اضافہ
شہر قائد میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ، تاہم منگل کومطلع صاف،موسم گرم اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کی صبح میں شہر میں دھند جبکہ حد نگاہ 5 کلو میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔ شہر قائد میں منگل کوکم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مشرقی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔