سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جن میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پی پی کی مرکزی رہنما فریال تالپور بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ 

پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی خیرپور ضلع صدر نواب خان وسان اور سماجی رہنما فدا وسان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی۔ جس کے دوران سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا

چیئرمین بلاول بھٹو نے نواب خان وسان کو خیرپور میں تنظیم کو فعال کرنے پر اس کی تعریف کی، کہا کہ ضلع خیرپور میں پیپلزپارٹی نے صحت کے بڑے مراکز دیے ہیں جس سے پورے ملک کے لوگ علاج کرا رہے ہیں۔ 

بلاول بھٹو نے نواب خان وسان کو ہدایات کیں کہ خیرپور کے اندر تنطیم کو مزید فعال کیا جائے کارکنان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ 

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور فریال تالپور سے آبپاشی کے وزیر جام خان شورو کی ملاقات ہوئی۔ جس کے دوران جام خان شورو نے اپنے محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور فریال تالپور سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو اور سندھ حکومت کے ترجمان بلند جونیجو کی ملاقات ہوئی۔ جس کے دوران لاڑکانہ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسکے علاوہ چیئرمین بلاول بھٹو اور  فریال تالپور سے نواب وسان کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران خیرپور کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور فریال تالپور سے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید کی بھی ملاقات ہوئی۔جس کے دوران  انہوں نے اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

قائد اعظم ٹرافی کا فائنل؛ کراچی بلوز نے 218 رنز سے سیالکوٹ کو مات دیدی

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: چیئرمین بلاول بھٹو اور کے چیئرمین بلاول بھٹو فریال تالپور سے پیپلزپارٹی کے ملاقات ہوئی جس کے دوران

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو