بائنانس کے گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
سٹی 42 : بائنانس کی سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیرِ اعظم آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں شریک ہوئے اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
اعلامیے کے مطابق اس موقع پر حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار سے کرغزستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات
سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈارسے کرغزستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرغیزستان کے وزیرِ خارجہ ژینبیک کُلوبائیف آج وزارتِ خارجہ پہنچے,۔ان کا استقبال نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے کیا,
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر اہم مشاورتی گفتگو ہوئی۔