علامہ راغب نعیمی مزید 3 سال کیلئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
علامہ راغب نعیمی—فائل فوٹو
علامہ راغب نعیمی کو مزید 3 سال کے لیے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کر دیا گیا۔
وزارتِ قانون و انصاف نے علامہ راغب نعیمی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر حاصل ملک کا نظام قرآن و سنت پر مبنی ہونا چاہیے: علامہ راغب نعیمیعلامہ راغب نعیمی کی مدت مکمل ہونے پر یہ عہدہ یکم نومبر 2025ء کو خالی ہو گیا تھا۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 228 کی شق 4 کے تحت ڈاکٹر راغب نعیمی کی تقرری کی منظوری دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علامہ راغب نعیمی
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔