صدر مملکت نے علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چئیرمین مقرر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت نے علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ تقرری آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جب کہ وزارتِ قانون و انصاف نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق علامہ راغب حسین نعیمی کی بطور چیئرمین تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔ صدرِ پاکستان نے وزیراعظم کی سفارش پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو دوبارہ رکن تعینات کرتے ہوئے کونسل کا چیئرمین مقرر کیا۔
واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمینی عہدہ یکم نومبر 2025 کو خالی ہوا تھا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اپنی سابقہ مدت پوری ہونے پر بطور چیئرمین اور کونسل کے آٹھ دیگر ارکان کے ہمراہ ریٹائر ہو گئے تھے۔
نئی تقرری کے بعد علامہ راغب حسین نعیمی دوبارہ تین سال کے لیے کونسل کی سربراہی سنبھالیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کونسل کا
پڑھیں:
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات
ملاقات میں مدارس کے نصاب سمیت ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ بعد ازاں وفد نے پرنسپل جامعۃ المنتظر علامہ افضل حیدری سے بھی ملاقات کی اور وفاق المدارس کے حوالے سے متعدد معاملات پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ اور جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست اعلیٰ، بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی ساتھ تھے۔ ملاقات میں ایس یو سی کے رہنماء علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی اور قاسم علی قاسمی سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔
ملاقات میں مدارس کے نصاب سمیت ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ بعد ازاں وفد نے پرنسپل جامعۃ المنتظر علامہ افضل حیدری سے بھی ملاقات کی اور وفاق المدارس کے حوالے سے متعدد معاملات پر گفتگو کی۔ ہر دو ملاقاتوں میں عوامی مسائل، گلگت بلتستان اور پاراچنار سمیت دیگر قومی ایشو پر مفید اور قابل عمل تجاویز کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔