ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا حکومت نے شہدا کے بچوں اور بیوہ کی بھرتیوں سے متعلق نیا ترمیمی رول جاری کر دیا۔

 ترمیم کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ نے باضابطہ طور پر جاری کر دیا جس کے مطابق دہشتگردی میں شہید سرکاری ملازمین کے بچوں یا بیوہ کی براہ راست تقرری کی اجازت ہوگی۔

 اعلامیے میں بتایا گیا کہ صوبائی کیڈر میں گریڈ 3 تا 11 اور ضلعی کیڈر میں گریڈ 3 تا 12 تک تقرری ممکن ہوگی، شہید ملازم کا بچہ عمر پوری نہ کرے تو بیوہ کو ترجیحی بنیادوں پر نوکری دی جائے گی۔

جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا

 نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کیلئے متعلقہ پوسٹ کی کم از کم تعلیمی قابلیت لازمی قرار ہے، 2 بیویوں کی صورت میں بزرگ بیوہ کو ترجیح دی جائے گی، متعدد آسامیوں کی دستیابی پر امیدوار کو زیادہ گریڈ والی آسامی دی جائے گی۔

 اس میں مزید کہا گیا کہ تقرری صرف دستیاب خالی آسامیوں کی بنیاد پر ممکن ہوگی، نیا قانون پبلک سروس کمیشن کے دائرہ کار میں آنے والی پوسٹوں پر لاگو نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پی آئی اے نجکاری کیلئے بولی 23 دسمبر کو ہوگی، ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی

اسلام آباد:

پی آئی کی نجکاری کے لیے بولی 23 دسمبر کو ہوگی، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے، نجکاری کیلئے بِڈنگ ملک بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے والی تمام کارباوری شخصیات اور کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔

وزیراعظم  کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے اور قومی ایئرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نجکاری کا عمل سہل طور سے جاری ہے، انشاء اللہ جلد پی آئی اے ایک مرتبہ پھر سے "گریٹ پیپل ٹو فلائی وِد" (Great People to Fly With) کی اپنی روایات پر پورا اترنے لگے گی، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں، بِڈنگ ملک بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے کی ترقی کیلئے بھی قومی ائیر لائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ پُرامید ہیں کہ آپ میں سے جو بھی بِڈنگ کے بعد اس اہم ذمہ داری کو سنبھالے گا وہ قومی ائیر لائن کے تشخص کی بحالی اور اس کی ترقی پر اپنی بھرپور توانائیاں مرکوز کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والوں کو موقع پر لا کر گولی ماری جائے، خواجہ آصف شدید غصے میں
  • کیا بریانی کھا کر بھی وزن کم کرنا ممکن ہے؟
  • فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری، ایئر چیف مارشل کی ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری
  • صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب میں کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کیسے ممکن ہے؟
  • پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس2025 کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
  • بانی کا خاص ٹاسک ملنے کے بعد سہیل آفریدی کے متعلق نیا سرپرائز
  • پی آئی اے نجکاری کیلئے بولی 23 دسمبر کو ہوگی، ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی
  • سری لنکا کے متاثرین کی امداد کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی: چیئرمین این ڈی ایم اے