لاہور: جعلی برطانوی ویزوں پر آئے 5 پاکستانی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور ائیرپورٹ پر شارجہ سے آنے والے 5 پاکستانی مسافروں کو جعلی برطانوی ویزوں کے باعث ڈی پورٹ کر کے حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ افراد رواں سال وزٹ ویزے پر لاہور سے ملائیشیا گئے تھے اور بعد میں جعلی دستاویزات کے ذریعے برطانیہ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے جعلی ویزے حاصل کیے، اور ڈی پورٹ ہوتے ہی انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل میں منتقل کر دیے گئے ہیں، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔
حکام نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنا اور ایسے واقعات کی روک تھام کرنا ہے۔
ایف آئی اے عوام سے اپیل کرتی ہے کہ اگر کسی کو ایسے مشکوک اقدامات کا علم ہو تو فوری اطلاع دیں تاکہ مزید کارروائی کی جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔