Juraat:
2025-12-06@07:30:34 GMT

یہ ہوتے کون ہیں ہمیں دھمکیاں دینے والے ، علیمہ خانم

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

یہ ہوتے کون ہیں ہمیں دھمکیاں دینے والے ، علیمہ خانم

عاصم منیر سیاسی نہیں سرکاری ملازم اس پر بات کرنا سیاسی کیسے ہو گیا، کیا یہ سیاسی بیان ہے
ہم اگر ان یزیدوں سے ڈرنا شروع ہو گئے تو پاکستان کا مستقبل ختم ہو جائیگا، میڈیا سے گفتگو

علیمہ خانم کا کہنا ہے یہ ہوتے کون ہیں ہمیں دھمکیاں دینے والے ؟ یہ ہوتے کون ہیں ہماری ملاقات روکنے والے ؟ یہ اتنے گھٹیا اور گرے ہوئے لوگ ہیں یہ عمران خان کی نہیں 90 فیصد عوام کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے جامعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر سیاسی نہیں ہے عاصم منیر سرکاری ملازم ہے اس پر بات کرنا سیاسی کیسے ہو گیا ؟ عمران خان نے کہا اگر میں جیل میں ہوں تو عاصم منیر کی وجہ سے ہوں کیا یہ سیاسی بیان ہے ؟ علیمہ خان نے کہا ہم اگر ان چھوٹے چھوٹے یزیدوں سے ڈرنا شروع ہو گئے تو پاکستان کا مستقبل ختم ہو جائے گا یہ زیادہ سے زیادہ کیا کر لیں گے نورین نیازی کے بالوں سے کھینچ لیا، پولیس والی نے کہا ان بہنوں کو گھسیٹ کر گاڑی میں پھینکو کیا ہم ڈر گئے؟ یہ اتنے گھٹیا اور گرے ہوئے لوگ ہیں یہ عمران خان کی نہیں 90 فیصد عوام کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں انہوں نے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے انٹرنیشنل قوانین کے مطابق قید تنہائی ٹارچر ہے عمران خان پر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔علیمہ خان نے کہا یہ ہوتے کون ہیں ہمیں دھمکیاں دینے والے ؟ یہ ہوتے کون ہیں ہماری ملاقات روکنے والے ؟ یہ چور لوگ کس قانون کے تحت ملاقات روکیں گے یہ اگر روکیں گے تو چند دنوں کی بات رہ جائے گی ہم سڑکوں پر بیٹھ جائیں گے پھر کیا گولیاں مارو گے؟ جتنا یہ لوگ ٹی وی پر آکر بول رہے ہیں، اُتنا اپنا خوف ظاہر کر رہے ہیں۔ عمران خان کیلئے نئی شرائط لگا دی ہیں، انہیں آئسولیشن میں رکھ کر ٹارچر کرو، یہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ٹارچر ہے۔عمران خان 90 فیصد لوگوں کی آواز ہے، یہ اُس آواز کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ میرا آئین مجھے اجازت دیتا ہے، یہ لوگ جب چاہیں ٹی وی پر بیٹھ کر نیا قانون ایجاد کرینگے؟ عمران خان نے کہا ہے کہ میں اس یزیدیت اور فرعونیت کے آگے نہیں جُھکوں گا، اب ہر پاکستانی کی بھی یہی ذمہ داری ہے۔ عمران خان نے ہم سب کیلئے مثال قائم کر دی ہے، ہمیں صرف اللّٰہ سے ڈرنا ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: یہ ہوتے کون ہیں عمران خان کی خان نے کہا علیمہ خان

پڑھیں:

جو جج انصاف فراہم نہیں کر سکتے انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، علیمہ خان

راولپنڈی:

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جو جج انصاف فراہم نہیں کر سکتے انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی مبینہ آئیسولیشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ہفتہ وار فیملی، وکلاء اور رشتہ داروں کی ملاقات کی اجازت موجود ہے مگر اس پر مکمل عمل نہیں ہو رہا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ عمران خان کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر نہیں کر رہی، کیونکہ اگر اپیل سنی گئی تو انہیں ضمانت دینا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمے میں صرف سزا سنانے کی جلدی ہے، اور انہیں بتایا گیا ہے کہ آئندہ دس سے بارہ دن میں سزا سنانے کا ارادہ ہے، مگر وہ احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے نام سے ایک جعلی انٹرویو بھارت میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے چند منٹ میں پکڑا گیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جعلسازی پاکستان میں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا ان کے انٹرویوز نشر نہیں کرتا جبکہ بین الاقوامی میڈیا مسلسل رابطے میں ہے۔

ان کے مطابق قانون کے تحت عمران خان سے منگل کو چھ فیملی ممبرز اور چھ وکلاء جبکہ جمعرات کو چھ دوست یا رشتہ دار ملاقات کر سکتے ہیں، اور بشریٰ بی بی سے بھی چھ فیملی ممبرز کو ملاقات کا حق حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی بیان بازی ، عمران خان سے علیمہ اور عظمیٰ کی ملاقاتیں بند
  • ہم عوام ہیں ،‎عوام ریاست اور عوام کا انتخاب ہے عمران خان،علیمہ خان
  • اگر ہم متاثر کُن نہ ہوتے تو ہمیں اتنا نشانہ نہ بنایا جاتا، سربراہ حزب الله لبنان
  • ’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ سب کی باری آئے گی‘، علیمہ خان کی صحافیوں کیخلاف مقدمات پر تشویش
  • علیمہ خان سیاسی جنگ پاکستان میں لڑیں، دشمن ملک میں بیٹھ کر نہیں: خواجہ آصف
  • عدالتوں میں انصاف فراہم نہ کرنے والے ججز عہدہ چھوڑ دیں: علیمہ خان
  • عمران خان سے ملاقات کرنے والے جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • ججز انصاف فراہم نہیں کر سکتےتو عہدے چھوڑ دیں، علیمہ خان
  • جو جج انصاف فراہم نہیں کر سکتے انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، علیمہ خان