ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے افغان مہاجر کیمپوں میں بجلی کی ترسیل بند کرنے کی ہدایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے افغان مہاجر کیمپوں میں بجلی کی ترسیل بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ہری پور میں افغان مہاجرین کے انخلاء کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے افغان مہاجر کیمپوں میں بجلی کی ترسیل بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی نے افغان مہاجر کیمپوں سے واپڈا تنصیبات ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے، افغان مہاجر کیمپوں سے ٹرانسفارمر اور بجلی کے میٹر اتارے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے کہا کہ ہری پور میں 20 کے قریب افغان مہاجر کیمپ موجود ہیں، غیرقانونی افغان مہاجرین کو رہائش دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے افغان مہاجر کیمپوں ضلعی انتظامیہ نے ہری پور
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔