پشاور: (نیوزڈیسک) ملک میں بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔

الرٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، 4 سے 5 دسمبر: مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت بالائی اضلاع میں بارش و برفباری متوقع ہے۔

پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، کرم، بنوں، ڈی آئی خان سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے۔

بارش سے کمزور گھروں، بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان کا خطرہ ہوسکتا ہے، ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کی صفائی اور عوام و سیاحوں کو بروقت آگاہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ؛ احتجاج، جلسے جلوس پر پابندی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ یکم سے 3 دسمبرتک ہوگا اورراولپنڈی میں ہرقسم کے اجتماع،ریلی،جلسے جلوس پرپابندی عائد رہے گی۔ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے انعقاد پرقانون فی الفورحرکت میں آئے گا۔

میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کوہائی الرٹ کردیا گیا اورپولیس سمیت تمام ادارے باہمی تعاون سے امن وامان یقینی بنائیں گے، دفعہ 144 کیخلاف ورزی پرقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ملک میں بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری
  • خیبر پختونخوا میں آج اور کل بارش کا امکان، الرٹ جاری
  • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
  • خشک سردی سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی
  • شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، شدید دھند کی توقع
  • بنوں کی ضلعی عدالتوں میں جانا سیکیورٹی رسک بن گیا، انتظامیہ کا پیشی سے انکار
  • سردی مزید بڑھے گی، ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی
  • امریکا میں شدید برفباری جاری، نظام زندگی مفلوج ہوگیا، کئی ریاستوں میں صورتحال سنگین
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ؛ احتجاج، جلسے جلوس پر پابندی