Daily Mumtaz:
2026-07-24@08:14:28 GMT

پی آئی اے کا ائیربس سافٹ ویئر اپ ڈیٹ پر وضاحتی بیان

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

پی آئی اے کا ائیربس سافٹ ویئر اپ ڈیٹ پر وضاحتی بیان

قومی ائیرلائن پی آئی اے نے ائیربس کی جانب سے اے320 طیاروں کے فلائٹ کنٹرول سافٹ ویئر ELAC-L104 کو فوری اپ ڈیٹ کرنے کے فیصلے سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔ ائیربس نے یہ اقدام ایک حالیہ حادثے کے بعد کیا تھا، جس میں 30 اکتوبر کو میکسیکو سے نیوجرسی جانے والی پرواز کے دوران طیارہ اچانک بلندی سے نیچے آیا اور کئی مسافر زخمی ہوئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سورج کی شدید تابکاری نے طیارے کے فلائٹ کنٹرول سسٹم کے ڈیٹا کو متاثر کیا تھا۔
یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) اور امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے ائیرلائنز کو ہنگامی ہدایت دی کہ وہ ELAC-L104 سافٹ ویئر کو ہٹا کر پچھلا ورژن L103 پلس استعمال کریں تاکہ پروازیں محفوظ رہیں۔
پی آئی اے نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ان کے تمام اے320 طیاروں میں خراب سافٹ ویئر کبھی انسٹال ہی نہیں کیا گیا، لہذا تمام طیارے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور پروازوں میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر کا خدشہ نہیں ہے۔ قومی ائیرلائن نے مسافروں کو یقین دلایا کہ ان کی حفاظت ہر صورت اولین ترجیح ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سافٹ ویئر

پڑھیں:

سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • ’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش