انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ نے انجینئر محمدعلی مرزا کو گستاخی کامرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار رکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں انجینئر محمدعلی مرزا کو گستاخی کامرتکب قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ عدالت اسلامی نظریاتی کونسل کے اختیارات کو معطل نہیں کر رہی، اٹارنی جنرل سے کہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہوکر ریاست کا مقف پیش کریں یہ بہت اہم معاملہ ہے، ہم دیکھ لیں کہ ریاست کی اِس متعلق تشریح کیا ہے۔
جسٹس محسن نے استفسار کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے صدر، گورنر، پارلیمان کو بھیجی جاسکتی ہے، کونسل کے رولز میں رائے صرف پارلیمان کو بھیجنے کا تذکرہ ہے، پارلیمان کو معاملہ بھیجنا تھا آپ نے ایک ایس ایچ او کو کیسے بھیج دیا؟۔اس پر وکیل اسلامی نظریاتی کونسل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری ہر رائے پارلیمنٹ کو ہی جاتی ہے،کوئی بھی چیز ہو وہ وہاں پیش کی جاتی ہے۔وکیل اسلامی نظریاتی کونسل کے موقف پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس کوئی کام ہے نہیں، یہ اپنا جواز بنانے کیلئے یہ کچھ کرتے ہیں۔
دوران سماعت اسلامی نظریاتی کونسل کے نمائندے نے عدالت میں واضح کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہے۔اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سوال اٹھایا کہ کیا عدالت چیئرمین کی تعیناتی کیلئے آرڈر پاس کرے؟ چیئرمین نہیں تو آپ خود اپنا چیئرمین مقرر کرانے کیلئے کوشش کریں۔بعد ازاں عدالت نے انجینئرمحمد علی مرزا کو گستاخی کامرتکب قراردینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار رکھا اور کیس کی سماعت موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری ملک میں بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری حکومت کی ترک کمپنیوں کو ملک کے تین بجلی گھر خریدنے کی پیشکش وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد.

.. عمران خان سے ملاقات کرنے والے جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سی ڈی اے اور پاکستان کرکٹ بورڈکے مابین اسلام آباد میں کرکٹ گراونڈز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط امریکا میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر گرفتار شخص پاکستانی نہیں، افغان شہری نکلا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکم اسلامی نظریاتی کونسل کے مرزا کو گستاخی کا

پڑھیں:

انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم جاری

لاہور کی عدالت عظمیٰ کی راولپنڈی بینچ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے انہیں 5،5 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

سماعت کی کارروائی

مقدمے کی سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی جنہوں نے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی منظوری کا فیصلہ سنایا۔

درج مقدمہ اور الزامات

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف جہلم میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ایک شہری کی درخواست پر تھانہ سٹی میں درج کیا گیا جس میں پیکا ایکٹ اور 295-سی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

سابقہ گرفتاری

اس سے قبل محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا جہاں وہ عدالتی فیصلے کے منتظر تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت

متعلقہ مضامین

  • انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف گستاخی کے مقدمے میں حکمِ امتناع برقرار
  • انجینئر مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی سی آئی آئی کی رائے پر حکم امتناع برقرار
  • لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظور
  • لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ، انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظور
  • لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، فوری رہائی کا حکم
  • انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم جاری
  • لاہور ہائیکورٹ: انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف درخواست دائر کردی
  • لاہور ہائیکورٹ: انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف درخواست دائر کردی
  • انجینئر محمد علی مرزا کی ایف آئی اے کی تحقیقات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج