غزہ منصوبے پر عمل درآمد کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہوگا؛ ٹرمپ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
امریکی صدر کے غزہ جنگ بندی معاہدے پر فریقین کے اتفاق کے باوجود عمل درآمد کی رفتار نہایت سست روی کا شکار ہے لیکن ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہایت پُرامید انداز میں کہا ہے کہ ان کے غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔
صدر ٹرمپ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطینی ریاست کے حق میں قرارداد منظور کی ہے۔
جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ صدر ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ اب کھٹائی میں پڑ سکتا ہے جس کے پہلے مرحلے پر بھی سست روی سے عمل درآمد ہوا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ کب شروع ہوگا جس پر صدر ٹرمپ نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ سب اچھا چل رہا ہے۔
انھوں نے غزہ میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں پر ہونے والے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک بم پھٹا ہے اور کچھ لوگ شدید زخمی ہوئے یا شاید ہلاک بھی ہوئے لیکن اس کے باوجود معاملات بہت اچھے جا رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے نہیں کہ ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں امن ہے۔
یاد رہے کہ 9 اکتوبر کو اسرائیل سمیت دیگر فریقین نے غزہ امن منصوبے پر دستخط کیے تھے اور پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا تھا۔
امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تشکیل اور تعیناتی کا معاملہ اب تک حل طلب ہے جب کہ حماس کی جگہ امور مملکت چلانے کے لیے بورڈ بھی نہیں بن سکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ واضح اعلان کے باوجود کراچی میں سرکاری کالجوں میں داخلہ شروع نہیں کرسکا ہے اور کم از کم سوا لاکھ طلبہ انٹر سال اول میں داخلوں کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹر سال اول میں داخلہ یکم جون سے شروع ہونے تھے اس سلسلے میں 23 مئی کو قومی اخبارات میں اشتہارات جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق تمام سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول میں نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر یکم جون سے داخلہ فارم کی رجسٹریشن شروع ہوجانی تھی جبکہ داخلہ فارم رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی ہے۔
انٹر سال اول میں صرف کراچی کے سرکاری کالجوں میں سوا لاکھ کے قریب طلبہ داخلہ لیتے ہیں جن کے لیے سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پالیسی کے تحت 6 مختلف فیکیلٹیز پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، کمپیوٹر سائنس ، کامرس ، ہیومینیٹیز اور ہوم اکنامکس میں داخلے دیے جاتے ہیں۔
اس سلسلے میں جب میٹرک کا امتحان دینے والے داخلے کے خواہشمند طلبہ نے www.seccap.dgcs..gos.pk کے پورٹل پر داخلہ رجسٹریشن فارم تک پہنچنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ پورٹل ہی بند ہے۔
ادھر "ایکسپریس" نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر زاہد راجپر سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پورٹل بند ہے ہماری ٹیکنیکل ٹیم کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے کہ بدھ کی صبح تک پورٹل کھل جائے جس کے بعد طلبہ داخلے کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔
ڈی جی کالجز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار ہم نے تمام سرکاری کالجوں میں "ڈیس ایبل" کوٹہ مختص کیا ہے تاکہ ایسے طلبہ اس کوٹے کی بنیاد پر اپنے قرب و جوار کے کالجوں میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔