روومن پاول کی طوفانی بیٹنگ، یو اے ای بلز نے عجمان ٹائٹنز کو ایلیمینیٹر میں باہر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز

ابوظہبی، ہو اے ای بلز نے ابو ظہبی ٹی10 لیگ کے ایلیمینیٹر میں شاندار پاور ہِٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عجمان ٹائٹنز کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ فل سالٹ، ٹِم ڈیوڈ اور روومن پاول کی دھواں دار بیٹنگ نے مجموعی طور پر 16 چھکے لگائے اور ٹیم کو رواں سیزن کا سب سے بڑا اسکور 162 دلوایا۔سالٹ اور جیمز ونس نے 68 رنز کی برق رفتار شراکت قائم کی۔

ونس 21 رنز بناکر وسیم اکرم کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، مگر سالٹ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی حریف بولرز پر حاوی رہے۔ مڈل اوورز میں ٹِم ڈیوڈ نے صرف 13 گیندوں پر 40 رنز بنا کر چار مسلسل چھکے جڑے، جبکہ روومن پاول نے 10 گیندوں پر 32 ناٹ آؤٹ کی دھماکہ خیز اننگز کھیلتے ہوئے تین چھکے اور تین چوکے لگائے۔ بلز نے 162 رنز بنا کر ابو ظہبی کے میدان پر سب سے بڑا مجموعہ برابر کیا۔ ٹائٹنز نے بھی جارحانہ آغاز کیا۔

اینیورِن ڈونلڈ (37 آف 18) اور ایلکس ہیلز (35 آف 18) نے صرف 5 اوورز میں 68 رنز جڑ کر Bulls کو دباؤ میں ڈال دیا۔لیکن پھر اچانک میچ کا نقشہ بدل گیا۔ ٹائٹنز کی بیٹنگ یکدم بکھر گئی اور ٹیم نے 18 رنز کے اندر 4 وکٹیں گنوا دیں۔جُنید صدیقی نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے پہلے ایک کفایتی اوور پھینکا، پھر ایک ہی اوور میں ہیلز اور رائیلی روسو کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ ڈونلڈ کو محمد روحید خان نے آؤٹ کیا جبکہ کپتان معین علی صرف 8 رنز بنا کر سنیل نارائن کا شکار بنے۔ آخر میں ڈین لارنس (14) اور وِل اسمیڈ (18) کریز پر موجود رہے مگر ٹائٹنز مقررہ اوورز میں 115/4 تک ہی محدود رہے۔یو اے ای بلز نے نہ صرف بھرپور بیٹنگ کی بلکہ سخت بولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ فائنل کی دوڑ میں اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظہبی ٹی 10 لیگ: اسپن اسٹالینز نے کوئٹہ کیولری کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ابوظہبی ٹی 10 لیگ: اسپن اسٹالینز نے کوئٹہ کیولری کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی کیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز، بُلز نے ٹائٹنز کو تین وکٹ سے شکست دی ابوظہبی ٹی 10:رائل چیمپس نے کوئٹہ کیولری کی ناقابلِ شکست مہم کا سلسلہ توڑ دیا معین علی نے ابوظہبی ٹی10 کے وکٹ اور سہولیات کو بہترین قرار دیا ابو ظہبی ٹی 10 میں کھیلنا خوش گوار تجربہ ہے ،امریکی کھلاڑی آرون جونز ابوظہبی ٹی10: کوئٹہ کیولری کی سپر اوور میں فتح، کوالیفائر ون میں رسائی یقینی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اے ای بلز نے ٹائٹنز کو

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا