اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

 ڈیجیٹل اثاثوں کو باضابطہ نگرانی کے دائرے میں لانا ناگزیر، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کو تیزی سے اپنانا ایک اہم معاشی موقع ہے، جس کے تحت ورچوئل اثاثوں کو باضابطہ نگرانی کے نظام میں شامل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس کی مشترکہ صدارت چیئرمین پی وی اے آر اے بلال بن ثاقب نے کی۔ اجلاس میں قومی ڈیجیٹل ایسٹ فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

مشاورتی اجلاس میں پاکستان کے لیے ایک محفوظ، شفاف اور اختراع پر مبنی ڈیجیٹل اثاثہ جاتی نظام کی تشکیل کے آئندہ مراحل پر غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ منظم اور ریگولیٹڈ ماحول مارکیٹ کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا اور صارفین کو لائسنس یافتہ مقامی پلیٹ فارمز کی طرف منتقل ہونے کی ترغیب دے گا۔

اس موقع پر چیئرمین پی وی اے آر اے بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کے پاس یہ منفرد موقع ہے کہ وہ عالمی اصولوں کو محض اپنانے کے بجائے ان کی تشکیل میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے ریگولیٹرز، بینکوں اور عالمی ایکسچینجز کے درمیان مربوط تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بائنانس کے گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات
  • بائنانس کی اعلیٰ قیادت کا پاکستان دورہ، وزیراعظم اور آرمی چیف سے اہم ملاقاتیں
  • بائنانس کی سینئر قیادت کا دورۂ پاکستان، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات
  • بائنانس کی سینیئر قیادت کا دورہ پاکستان، حکومت نے ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطوں کا عزم دہرایا
  •  ڈیجیٹل اثاثوں کو باضابطہ نگرانی کے دائرے میں لانا ناگزیر، وزیر خزانہ
  • اسحاق ڈار کی کرغز صدر سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • بلوچستان حکومت کا بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی کرغزستان کے صدر سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کا جرمنی کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق