پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں ہوگی، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتیں مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں، اب ملاقات کی اجازت ہوگی اور نہ ہی جیل کے باہر کسی قسم کا ہجوم اکٹھا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر سے سے ملک کے خلاف سازش اور بھارتی چینلز کو انٹرویو دیے جاتے ہیں، اب کسی کو جیل کے باہر ہجوم اکھٹا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی، انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کروانے کےلیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پرحملےکیے گئے، جو کام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیا، جب کہ عمران خان پاکستان کی سالمیت کےلیے خطرہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی مستقبل نظرنہیں آرہا اس لیے وہ ایسا بیانیہ بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی ہدایات دی گئیں، جو قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اسی وجہ سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جیل کے باہر کسی نے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی تو سخت قانونی کارروائی ہوگی، ریاست کی رٹ ہر صورت بحال کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ قیدی کی ملاقات قانون اورضابطے کے مطابق ہوتی ہے، کوئی ملاقات نہیں ہے، ملاقات بند ہے، جیل کے باہرکسی نے امن امان خراب کرنے کی کوشش کی تو مقدمات ہوں گے، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن آگیا ہے، انہیں شرم آنی چاہیے جنہوں نے چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی۔
ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کا دروازہ اب بند ہو چکا ہے، کیونکہ انہوں نے اور ان کی جماعت نے موقع گنوا دیا ہے۔
مزید کہا کہ اب کسی انتشاری، دہشت گرد، انتہاپسند سوچ رکھنے والے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی کے بغیربات کرنی ہے توپارلیمنٹ میں ضرور بات کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اگر کوئی راستہ چاہیے تو انہیں معذرت کرنا ہوگی اور یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ان کے قائد نے غیر ذمہ دارانہ اور نقصان دہ بیانات دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کو بھی مشکل میں ڈالا ہے اور ان کے کئی رہنما خود اعتراف کرتے ہیں کہ وہ انہیں غلط سمت میں لے گئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جیل کے باہر نے کہا کہ انہوں نے کرنے کی
پڑھیں:
اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کیلئے گرفتاریوں کا فیصلہ
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ سیاستدان نہیں، دہشتگرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کر دی ہے، سول و ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کر چکی، اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ سیاستدان نہیں، دہشتگرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کر دی ہے، سول و ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کر چکی، اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔