برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ کی جاری کردہ ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں ایک انتہائی حساس اور خطرناک اسرائیلی اسپائے ویئر استعمال ہورہا ہے۔ اس اسپائے ویئر کا نام ‘پریڈیٹر’ ہے، جسے اسرائیلی کمپنی ‘انٹیلیکسہ’ نے تیار کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیل اور پاکستان کے درمیان کسی قسم کے سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق، یہ انکشاف ”انٹیلیکسہ لیکس“ نامی تحقیق میں سامنے آیا، جس میں بلوچستان کے ایک انسانی حقوق کے وکیل کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ اس وکیل نے واٹس ایپ پر ایک مشکوک لنک موصول ہونے کے بعد 2025 کی گرمیوں میں ایمنسٹی انٹرنیشنل سے رابطہ کیا تھا۔ ایمنسٹی سکیورٹی لیب نے اس لنک کی جانچ کی اور اسے پریڈیٹر اسپائے ویئر کے حملے کی کوشش قرار دیا۔ یہ پاکستان میں اس نوعیت کا پہلا رپورٹ شدہ کیس تھا۔ تحقیق کے مطابق یہ اسپائے ویئر متاثرہ موبائل فون میں داخل ہونے کے لیے ”ون کلک“ تکنیک استعمال کرتا ہے۔ مشکوک لنک پر کلک کرنے کے بعد اسپائے ویئر کروم یا سفاری براؤزر میں موجود کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر فون کے اندر رسائی حاصل کرتا ہے اور پھر مکمل اسپائے ویئر انسٹال ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد یہ فون کے اندر موجود ہر طرح کی معلومات جیسے واٹس ایپ، سگنل میسجز، آڈیو ریکارڈنگز، ای میلز، لوکیشن، اسکرین شاٹس، تصاویر، پاس ورڈز، کانٹیکٹس اور کال لاگز تک رسائی حاصل کرلیتا ہے۔ اسپائے ویئر فون کے مائیک کو بھی خاموشی سے آن کرسکتا ہے۔  ایمنسٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپائے ویئر سے حاصل کی گئی معلومات پہلے ایک نیٹ ورک کے ذریعے مختلف انانومائزیشن سرورز سے گزرتی ہیں تاکہ اصل آپریٹر کی شناخت چھپی رہے، اور بعد ازاں یہ تمام ڈیٹا اس سرور تک پہنچتا ہے جو اس ملک میں موجود ہوتا ہے جہاں یہ اسپائے ویئر استعمال ہورہا ہو۔ انٹیلیکسہ کے متعلق یہ معلومات پہلی بار اس وقت منظرعام پر آئیں جب کمپنی کے اندرونی دستاویزات، تربیتی ویڈیوز اور دیگر حساس مواد لیک ہوا۔ اس تحقیق پر یونان کی تنظیم ‘انسائیڈ اسٹوری’، اسرائیل کے اخبار ہاریٹز اور سوئٹزرلینڈ کی ‘ڈبلیو اے وی ریسرچ کلیکٹو نے بھی ایمنسٹی کے ساتھ مل کر کام کیا۔ گزشتہ سال گوگل نے بھی دنیا بھر میں درجنوں صارفین کو اسپائے ویئر کے خطرے سے متعلق وارننگز بھیجی تھیں جن میں پاکستان کے صارفین بھی شامل تھے۔ گوگل نے بتایا تھا کہ ان کے اکاؤنٹس پریڈیٹر اسپائے ویئر کا ہدف بن چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انٹیلیکسہ ‘الہٰ دین’ نامی ایک مزید جدید طریقہ بھی تیار کرچکی ہے جو زیرو کلک اٹیک کے ذریعے دنیا میں کہیں بھی موجود موبائل فون کو خاموشی سے ہیک کرسکتا ہے۔ اس طریقے میں موبائل کے اشتہاری نظام کا استعمال کرتے ہوئے اسپائے ویئر خودکار طریقے سے ہدف کے فون میں داخل ہوجاتا ہے، اور صارف کو کسی بھی لنک پر کلک کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کمپنی سے اس کے آپریشنز اور اسپائے ویئر کے استعمال سے متعلق کئی تفصیلی سوالات کیے لیکن انٹیلیکسہ نے کوئی بھی جواب دینے سے انکار کردیا۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پریڈیٹر ایک ایسا حساس اور طاقتور اسپائے ویئر ہے جو دنیا کے کئی ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذریعہ بنا، اور اب اس کے آثار پاکستان میں بھی سامنے آرہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان میں اسپائے ویئر

پڑھیں:

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 کا انعقاد‘پاکستانی فنکاروں کی شرکت

گزشتہ روز جدہ کے تاریخی اور دلکش علاقے البلد میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ موقع نہ صرف فیسٹیول کی تاریخ بلکہ پاکستان کے لئے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا کیونکہ پہلی بار اس عالمی فلمی میلے میں پاکستان کا قومی پرچم سربلند ہوا۔ اس باوقار عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی تین ممتاز اور کہنہ مشق تخلیقی شخصیات عتیقہ اوڈھو، توثیق حیدر اور شہزاد نواز کررہے ہیں جواس دوران ایک خصوصی پینل گفتگو میں بھی حصہ لیں گے۔

یہ تاریخی لمحہ نہ صرف پاکستان کے فلمی سفر میں اعتماد کا نیا باب کھولتا ہے بلکہ عالمی سینمائی منظرنامے میں پاکستان کی موجودگی کو بھی مزید مستحکم کرتا ہے۔ یہ عالمی فلمی میلہ جو 4 تا 13 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا، روون اتھالے کی فلم "جائنٹ" کے شاندار عالمی پریمیئر سے شروع ہوا۔ یہ سوانحی ڈرامہ برطانوی–یمنی باکسنگ لیجنڈ پرنس نسیم حمید کی زندگی، جدوجہد اور غیر معمولی کامیابیوں کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کرتا ہے۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز اس برس 111 فلموں کے شاندار پریمیئر کے ساتھ ہوا جن میں 45 سے زائد ممالک کی 38 عالمی فلمیں شامل ہیں- ایک ایسا تنوع جو فیسٹیول کی عالمی وسعت اور سینمائی معیار کا بھرپور عکاس ہے۔ اس سال کے مرکزی مقابلوں کی جیوری کی سربراہی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شین بیکر کر رہے ہیں جبکہ جیوری میں مشرقِ وسطیٰ، ایشیا، یورپ اور دنیا کے دیگر خطوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں اور بااثر فلمی تخلیق کار شامل ہیں۔

پانچ برس کے مختصر عرصے میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول غیر معمولی رفتار سے مشرقِ وسطیٰ کے سب سے بااثر اور معیاری فلمی میلوں میں شمار ہونے لگا ہے اور خطے کی تخلیقی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس ایڈیشن میں خاص طور پر ناظرین کی فعال شمولیت، نوجوان فلم سازوں کی تربیت، صنعت کے وسیع تر باہمی روابط اور عالمی ایوارڈ سیزن جیسے اہم پہلووں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
پاکستانی وفد 9دسمبر کو ایک اہم پینل ڈسکشن میں بھی حصہ لے گا۔اس معتبر فیسٹیول میں پاکستان کی شرکت خصوصاً تقریب میں پہلی بار قومی پرچم کی سربلندگی اور پاکستانی وفد کی شرکت ایک نمایاں ثقافتی سنگ میل ہے۔ یہ ترقی نہ صرف عالمی سینمائی منظرنامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی شناخت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ تیزی سے ابھرتے ہوئے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستانی ٹیلنٹ کے اعتراف کی مضبوط گواہی بھی فراہم کرتی ہے۔

اپنی بامعنی موجودگی اور بصیرت افروز گفتگو کے ذریعے عتیقہ اوڈھو، شہزاد نواز اور توثیق حیدر نے دنیا کے سامنے پاکستان کے اس عزم کو واضح طور پر پیش کریں گے کہ ملک کہانی سنانے، تخلیقی اظہار اور بین الثقافتی تعاون کے فروغ کے لئے مسلسل سرگرم ہے۔

مزید برآں وفد نے ہیُو ورکس کی نوشین احمد وسیم کے اس اہم کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے پاکستانی وفد کی فیسٹیول میں شرکت ممکن بنانے کے لئے بھرپور محنت اور کلیدی خدمات انجام دیں۔ یہ تعاون اسی نوعیت کے مضبوط بین الاقوامی روابط کی مثال ہے جو پاکستان کی تخلیقی صنعت کے مستقبل کو مزید روشن بناتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں جاسوسی کے لئے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کئے جانے کا انکشاف
  • 2025 میں روزانہ 5 لاکھ سے زائد فائلوں میں سائبر خطرات کا پتہ لگا
  • غزہ کی جنگ کے بعد برطانیہ میں قبولِ اسلام میں اضافہ
  • ٹوائلٹ میں تصاویر کھینچنے کے لیے بنائے گئے کیمرا کے ڈیٹا تک دوسروں کو رسائی کا انکشاف
  • خیبرپختونخوا حکومت کا ضم اضلاع کیلئے 275 ملین ڈالرز قرض لینے کا انکشاف
  • ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 کا انعقاد‘پاکستانی فنکاروں کی شرکت
  • پاکستان میں اسرائیل کا انتہائی خطرناک جاسوسی سوفٹ ویئر استعمال کیا جا رہا ہے، ایمنیسٹی رپورٹ
  • خیبرپختونخوا پولیس کی پشاوراورشانگلہ میں کارروائیاں،3 انتہائی خطرناک دہشت گرد ہلاک
  • کم عمری میں لگنے والی ایسی عادت، جو بچوں کی صحت کیلیے خطرناک ہے، نئی تحقیق