میٹا اے آئی کے میڈیا اداروں سے معاہدے، خبروں تک رسائی آسان ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
میٹا نے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ نئے معاہدے کیے ہیں تاکہ کمپنی کے چیٹ بوٹ کو عالمی، تفریحی اور تازہ ترین خبروں تک حقیقی وقت میں رسائی حاصل ہو سکے۔
جب بھی صارفین خبری سوالات کریں گے، میٹا اے آئی تازہ ترین معلومات فراہم کرے گا اور ساتھ ہی مضامین کے لنکس بھی دے گا تاکہ صارفین پبلشرز کی ویب سائٹس پر مکمل خبریں پڑھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ زیرتعمیر سڑک کا جائزہ لینے مظفرآباد پہنچ گئے، آئی اے جنریٹڈ ویڈیو وائرل
میٹا نے کہا کہ اس سے پارٹنر نیوز آؤٹ لیٹس کو وسیع تر ناظرین تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
کمپنی نے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے، جن میں سی این این، فوکس نیوز، فوکس سپورٹس، لے موند گروپ، پیپل انک، دی ڈیلی کالر، دی واشنگٹن ایکزامنر اور یو ایس اے ٹوڈے شامل ہیں، اور قریبی مستقبل میں مزید پارٹنرز شامل ہونے کی توقع ہے۔
یہ تبدیلی اس کے بعد آئی ہے جب کمپنی نے اپنے پلیٹ فارمز پر خبروں پر توجہ کم کر دی تھی، جس میں 2024 میں فیس بک کے نیوز ٹیب کو بند کرنا شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی مائیکروسافٹ کا براہ راست مقابلہ کرے گی، ایلون مسک کا سیم آلٹمین پر طنز
2022 میں، میٹا نے پبلشرز کو ادائیگی بند کر دی تھی، لیکن اب یہ ادائیگی دوبارہ شروع کررہا ہے کیونکہ کمپنی میٹا اے آئی کو حقیقی وقت کی خبریں فراہم کرنے پر مرکوز کررہی ہے۔
اس کے علاوہ، میٹا اس وقت اپنے اے آئی سے چلنے والے ٹولز کے ذریعے، خاص طور پر لاما 4 ماڈل پر بڑھتی ہوئی تنقید اور مقابلے کے درمیان صارفین کی شمولیت بڑھانے کی تیاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اے آئی خبریں معاہدے میٹا میڈیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ا ئی معاہدے میٹا میڈیا اے آئی
پڑھیں:
یورپی یونین میٹا کے خلاف انکوائری کی تیاری کیوں کررہی ہے؟
یورپی یونین کی جانب سے میٹا پلیٹ فارمز کے خلاف نئی اینٹی ٹرسٹ انکوائری شروع کرنے کی تیاری جاری ہے۔
یورپی یونین کا تحقیقاتی کمیشن واٹس ایپ میں مصنوعی ذہانت کے فیچرز کے انضمام کا جائزہ لے گا، اس پیش رفت سے بڑے ٹیک اداروں کی اے آئی سرگرمیوں پر بڑھتی ہوئی نگرانی واضح ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نازیبا گفتگو کرنے پر میٹا کا ’بے قابو‘ اے آئی چیٹ بوٹ زیرعتاب، انکوائری جاری
کمیشن رواں برس میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کے استعمال سے متعلق تحقیقات شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، میٹا اے آئی، جو چیٹ بوٹ اور ورچوئل اسسٹنٹ پر مشتمل ہے، مارچ 2025 سے یورپی یونین کی مارکیٹس میں واٹس ایپ کے اندر شامل کیا جارہا ہے۔
میٹا کے مطابق کمپنی کو نئی انکوائری کے حوالے سے کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں، جبکہ اس نے اٹلی میں جاری سابقہ تحقیقات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
اٹلی کے اینٹی ٹرسٹ ریگولیٹر نے جولائی میں تحقیقات شروع کی تھیں کہ آیا میٹا نے اپنی مارکیٹ پاور کا استعمال کرتے ہوئے اے آئی ٹول کو واٹس ایپ میں ضم کر کے مسابقت محدود کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹا نے اے آئی چیٹ بوٹس پر بچوں کیساتھ فلرٹ اور خودکشی سے متعلق گفتگو پر پابندی لگا دی
نومبر میں یہ تحقیقات مزید وسیع کر دی گئی تھیں تاکہ اس الزام کا جائزہ لیا جا سکے کہ میٹا نے حریف اے آئی چیٹ بوٹس کو پلیٹ فارم پر رسائی سے روکا ہے۔
یورپی کمیشن آئندہ چند دنوں میں تحقیقات کے آغاز کا اعلان کرسکتا ہے، تاہم تاریخ میں تبدیلی بھی ممکن ہے، یہ انکوائری روایتی اینٹی ٹرسٹ قوانین کے تحت کی جائے گی، ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت نہیں، جسے اس وقت ایمیزون اور مائیکروسافٹ کی کلاوڈ سروسز کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
یورپی کمیشن نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اینٹی ٹرسٹ انکوائری میٹا یورپی یونین