یوکرین کا گروزنی پر ڈرون حملہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے چچنیا کے صدر رمضان قدیروف کے حوالے سے بتایا کہ گروزنی (جو چچنیا کا دارالحکومت ہے) یوکرین کے ڈرون حملے کی زد میں آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چچنیا کے صدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ یوکرینی فوج نے اس جمہوریہ کے دارالحکومت پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق چچنیا کے خود مختار جمہوریہ کے صدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ گروزنی کو یوکرین کے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے چچنیا کے صدر رمضان قدیروف کے حوالے سے بتایا کہ گروزنی (جو چچنیا کا دارالحکومت ہے) یوکرین کے ڈرون حملے کی زد میں آیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے صدر
پڑھیں:
یوکرینی صدر زیلنسکی ڈرون حملے میں نشانہ بننے سے بچ گئے
آئرلینڈ میں سیکیورٹی اداروں نے اس وقت ہنگامی الرٹ جاری کیا جب آئرش بحریہ نے ڈبلن کے شمال مشرق میں، ایئرپورٹ سے تقریباً 20 کلومیٹر دور، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے فلائٹ روٹ کے قریب پانچ مشکوک ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا۔
رپورٹس کے مطابق ڈرونز اسی مقام تک پہنچے جہاں سے صدر زیلنسکی کے طیارے کا گزر ہونا تھا، تاہم خوش قسمتی سے طیارہ مقررہ وقت سے پہلے لینڈ کرچکا تھا جس کے باعث کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا۔
آئرش حکام نے ڈرونز کی موجودگی سے یوکرینی سیکیورٹی کو آگاہ کیا لیکن صورتحال ایسی نہیں تھی کہ صدر کے دورے کے شیڈول یا سیکیورٹی پلان میں کوئی تبدیلی کی جائے۔
ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک سخت بیان میں کہا ہے کہ اگر یورپ جنگ چاہتا ہے تو روس مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے یورپ پر الزام عائد کیا کہ وہ یوکرین امن معاہدے کو سبوتاژ کر رہا ہے اور اس کے پاس امن کا کوئی ایجنڈا نہیں۔
پیوٹن کے مطابق یورپی ممالک کا اصل مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یوکرین میں امن قائم کرنے کی کوششوں سے روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یورپ زمینی حقائق تسلیم کرے تو روس مذاکرات کے لیے دروازہ کھلا رکھے گا، لیکن جنگ چھیڑنے کی صورت میں “مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا۔”