ایشین پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کی جانب سے گرین پروڈکٹیویٹی 2.0 پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں این پی او اور وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں وفاقی وزرا، سینئر سرکاری حکام، صنعتی رہنما، بین الاقوامی ماہرین اور 21 اے پی او ممالک کے نمائندے شریک ہوئے، جبکہ 80 سے زائد غیر ملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک فیز 2 میں کون سے 5 نئے کوریڈور شامل ہیں؟ احسن اقبال نے بتا دیا

کانفرنس میں پائیدار صنعتی ترقی، توانائی کی منتقلی، سرکلر اکانومی، ڈیجیٹل پروڈکٹیویٹی ٹولز، گرین ہائیڈ روژن، سولر پلیٹس کی مقامی پیداوار، سرکلر پلاسٹکس اور حکومت، اکیڈمیا اور صنعت کے روابط جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ اٹلی، جاپان، تھائی لینڈ، چین، ملائیشیا، سری لنکا، ترکیہ، ویتنام اور پاکستان کے ماہرین نے خطے میں گرین پروڈکٹیویٹی کے مستقبل کے لیے تحقیقی نتائج اور حل پیش کیے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا بیان

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ گرین پروڈکٹیویٹی پاکستان کے لیے معاشی لحاظ سے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہدف 2035 تک معاشی ترقی کو 6 فیصد سے اوپر لے جانا، برآمدات 100 ارب ڈالر تک بڑھانا، کاربن کے اخراج میں 30 فیصد کمی لانا اور توانائی کے شعبے میں 60 فیصد صاف ذرائع شامل کرنا ہے۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا بیان

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کا مستقبل صاف اور جدید نظاموں پر منحصر ہے، اور گرین پروڈکٹیویٹی قومی سطح پر توانائی کے تحفظ اور پائیداری کو مضبوط کرتی ہے۔ انہوں نے 17 فیصد رضا کارانہ این ڈی سی ہدف کے حوالے سے کہا کہ یہ پاکستان کے بچوں کے مستقبل کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی ترقی کے لیے نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنا ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پارلیمانی رکن شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ گرین پروڈکٹیویٹی معاشی ترقی، ماحولیاتی ذمہ داری اور سماجی دیکھ بھال کو آگے بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ اے پی او کے نمائندے محمد زینیوری نے پاکستان کی گرین پروڈکٹیویٹی کے لیے کی جانے والی پیش رفت کو سراہا اور اسے دیگر ممالک کے لیے مثال قرار دیا۔

کانفرنس کے اختتام پر لمز اور این پی او کے سینئر عہدیداروں نے کہا کہ پائیدار صنعتی تبدیلی کے لیے حکومت، تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان مضبوط تعاون ناگزیر ہے۔ پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون نے بین الاقوامی اور مقامی مندوبین کی فعال شرکت کو سراہا اور کہا کہ یہ معلومات پاکستان کی صنعتی ترقی کو صاف، مسابقتی اور پروڈکٹیویٹی پر مبنی سمت دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

خطے کے ممالک کا عزم

کانفرنس کے اختتام پر خطے کے ممالک نے پائیدار صنعتی ترقی، شعبوں کے درمیان تعاون اور پاکستان کو عالمی صنعتی معیشت میں مسابقتی بنانے کے لیے اپنے عزم کو مزید مضبوط کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احسن اقبال پاکستان وزیر منصوبہ بندی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احسن اقبال پاکستان احسن اقبال وفاقی وزیر نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف