اسرائیلی دہشت گردی برقرار: وحشیانہ حملوں میں 2 بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنگ بندی معاہدے اور مذاکرات کے باوجود اسرائیل کی دہشت گردی برقرار، صیہونی فورسزکے غزہ سمیت مغربی کنارے میں وحشیانہ حملے تھم نہ سکے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 2 بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید ہوگئے، بنی سہیلہ میں اسرائیلی ڈرون حملے سے 2 فلسطینی بچے شہید ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے سکول کے قریب شہریوں پر بم گرایا، دونوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے، قرارہ قصبے میں صیہونی گولہ باری سے 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے تفاح محلے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں کی نئی لہر جاری ہے، خان یونس اوررفاہ کے مشرقی علاقوں پر بھی متعدد حملے کیے گئے۔
غزہ کے جنوبی علاقوں میں جنگ بندی کے باوجود شدید جھڑپیں جاری ہیں، امدادی راستے بند ہونے سے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی بڑھ رہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شہری پناہ گاہوں کی تلاش میں مسلسل نقل مکانی پر مجبور ہیں، عالمی اداروں نے غزہ کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔