پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی سے آنے والی بولان میل منسوخ کردی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق دونوں ٹرینوں کی آمد و رفت کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جیکب آباد میں منسوخ کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی منسوخی کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کے مسافروں کو کل سبی پہنچایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ون کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے بھارتی سپانسرڈ خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے خوارج دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارج کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔



مزید :

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر منسوخ
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
  • فلسطینی مزاحمت کا غزہ میں صہیونی ایجنٹوں کو 10 دن کا الٹی میٹم
  • روس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگادی
  • قومی ایئرلائن کی کراچی سے اڑان بھرنے والی پرواز میں فنی خرابی، وزیر بلدیات ناصرحسین بھی سوار
  • کوئٹہ،جمعیت علما اسلام کے مولوی سمیع الدین کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ
  • ڈیجیٹل انقلاب: اے آئی کلاؤڈ سے ڈیٹا تحفظ اور ملکی خودمختاری کو فروغ ملنے کی توقع
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونیوالے مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
  • فیصل آباد: دانتوں سے شوہر کی زبان کاٹنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج