مسجدِ نبوی میں روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات کا اعلان کردیا گیا۔

ادارۂ امورِ حرمین شریفین کے مطابق مرد زائرین کے لیے زیارت کا وقت رات 2 بجے سے فجر تک جبکہ دن میں 11 بجے سے نمازِ عشاء تک مقرر کیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ خواتین فجر کے بعد سے دن 11 بجے تک اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک زیارت کرسکیں گی۔

ادارہ کے مطابق جمعہ کے روز مرد زائرین نمازِ جمعہ کے فوراً بعد سے عشاء تک روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کرسکیں گے، جبکہ خواتین کے لیے جمعہ کو فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان

ویب ڈیسک : 40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کیلئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

نیشنل سیونگز سینٹر نے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی سال 2025 کی آخری قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ 40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10 دسمبر 2025 کو نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں ہوگی۔

واضح رہے کہ پریمیم پرائز بانڈ عام قومی پرائز بانڈ سے مختلف ہے، کیونکہ یہ رجسٹرڈ بانڈ ہوتا ہے جو سرمایہ کار کے نام پر جاری کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بانڈ ہولڈر کو نہ صرف ہر 6 ماہ بعد منافع ملتا ہے بلکہ وہ ہر سہ ماہی ہونے والی قرعہ اندازی میں بھی انعام کے لیے اہل ہوتا ہے، بشرطیکہ شیڈول کے مطابق "شٹ پیریڈ” کی پابندی کی جائے۔

سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک

پریمیم پرائز بانڈ اسکیم کا اجرا اور انتظام سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کے تحت ہوتا ہے۔ ہر بانڈ میں منفرد الفا نیومیرک نمبر درج ہوتا ہے، جس میں الفابیٹ سیریز جبکہ نمبرز بانڈ کا سیریل نمبر ظاہر کرتے ہیں، اور تمام بانڈز کو یکساں طور پر انعام جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کے انعامات
پہلا انعام: 8 کروڑ روپے

دوسرا انعام: 3 کروڑ روپے، جن میں تین انعامات شامل ہیں 

دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری

تیسرا انعام: 5 لاکھ روپے

ستمبر 2025 کی قرعہ اندازی کے نتائج
پہلا انعام (8 کروڑ روپے): بانڈ نمبر 095187

دوسرا انعام (3 کروڑ روپے): بانڈ نمبرز 529927, 627732, 771967

تیسرا انعام: مختلف بانڈ ہولڈرز میں تقسیم ہوا

ٹیکس کٹوتی

حکومتی پالیسی کے مطابق پریمیم پرائز بانڈز اور ان پر ملنے والا منافع زکوٰۃ کی لازمی کٹوتی سے مستثنیٰ ہیں، تاہم منافع اور انعامی رقم دونوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس موجودہ حکومتی شرح کے مطابق لاگو ہوگا۔

وائلیشن کے عادی گروہ نے ٹریفک پولیس کے چالانوں سے بچنے کے لئے ہڑتال کی سنگین دھمکی دے دی

کسٹمرز اور سرمایہ کار 10 دسمبر کی قرعہ اندازی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ سال کی آخری بڑی ڈرا ہے جس میں کروڑوں روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ کے نئے اوقات
  • آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے 3 کھلاڑیوں کا اعلان، محمد نواز بھی شامل
  • آر ایل این جی صارفین کیلئے بڑا ریلیف، حکومت نے بھاری بلوں کی پالیسی تبدیل کردی
  • کویت، شب معراج اور نئے سال کے آغاز پریکم تا 3 جنوری 6 تعطیلات کا اعلان
  • قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہﷺ
  • پوسٹل لائف انشورنس کلیمز التوا کی وجہ فنڈزکا عدم اجراء ہے: عبدالعلیم خان
  • 40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان
  • وقت سے پہلے تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی،ملازمین کیلئے خوشخبری آ گئی  
  • اسرائیلی فوج کا رفح کراسنگ چند روز میں کھولنے کا اعلان