ہمارےنظریےکی بنیادعوام کی خدمت ہے،بلاول زرداری
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی کا 58واں فاوَنڈیشن ڈے صرف ایک سیاسی جماعت کا یومِ تاسیس نہیں بلکہ جمہوریت، باوقار مساوات اور سماجی انصاف کی جدوجہد سے جنم لینے والی عوامی تحریک کا جشن ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوام کو بااختیار بنانے کی تاریخی آواز سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے بے مثال جدوجہد تک، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی ڈھال بنی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا سفر ہمارے شہداءکی قربانیوں سے رقم ہے اور ہمارے کارکنوں کی ثابت قدمی و استقامت نے اسے مضبوط بنایا ہے۔
بلاول زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان نے آئین کی بحالی، تاریخی 18ویں ترمیم، صوبائی خود مختاری اور مفاہمت و جمہوری تسلسل کے لیے بے مثال کامیابیوں کا دور دیکھا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں، محروم طبقات، کسانوں، مزدوروں، خواتین اور اقلیتوں کی آواز بنتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نظریے کی بنیاد عوام کی خدمت ہے۔ جب تک عدم مساوات، ناانصافی اور غربت موجود ہیں، پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کہا کہ
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.