جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی سے آنے والی بولان میل ٹرینیں سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جیکب آباد اسٹیشن پر کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کے مسافروں کو اگلے دن سبی پہنچایا جائے گا تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔