کوئٹہ میں پھل فروش کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
کوئٹہ:
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاوٴن میں مقیم محنت کش شہری راز محمد کے گھر خوشیوں نے دستک دے دی۔
ایک نجی اسپتال میں چار بچوں (تین بیٹے اور ایک بیٹی) کی پیدائش ہوئی ہے۔ خاندان اور اہلِ محلہ نے اس خیر و برکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
راز محمد پیشے کے اعتبار سے فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں۔ ان کے پہلے سے دو بچے تھے جس کے بعد اب بچوں کی مجموعی تعداد چھ ہو گئی ہے۔
خوشیوں کے ساتھ والدین پر ذمہ داریوں کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔ محدود آمدنی کے باعث بچوں کی پرورش ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
راز محمد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر کفالت اور دیکھ بھال کر سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بچوں کی
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔