لاہور: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی فیملی ہراسانی پر فوری کارروائی، گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ایک فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
واقعے کے مطابق، ایک اوورسیز پاکستانی کی فیملی نے گلبرگ سے کینٹ جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی بک کی تھی، تاہم دوران سفر ڈرائیور نے فیملی کو ہراساں کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے اوورسیز پاکستانی کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ ایس ایچ او گلبرگ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم طفیل کو عزیز بھٹی روڈ کے قریب ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن بانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ اور ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر شاباش دی۔ متاثرہ اوورسیز پاکستانی نے بھی لاہور پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :