Jang News:
2025-12-06@09:55:50 GMT

شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانی ڈی پورٹ

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانی ڈی پورٹ

—فائل فوٹو

شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  ڈی پورٹ مسافروں کو لاہور ایئر پورٹ پہنچتے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مسافر رواں سال وزٹ ویزے پر لاہور سے ملائیشیا گئے تھے، ملزمان نے جعلی دستاویزات پر شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی۔

مختلف ممالک سے مزید 44 پاکستانی ڈی پورٹ

کراچیسعودی عرب بحرین عراق سمیت مختلف ملکوں سے.

..

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے جعلی ویزے حاصل کیے، جعلی دستاویزات پر ملزمان کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈی پورٹ

پڑھیں:

برطانیہ میں پاکستانی طلبا کے داخلوں پر پابندی؛ تعلیمی ویزے بند کرنے کا عندیہ

برطانیہ کی 9 بڑی یونیورسٹیوں نے پاکستان اور بنگلادیش سے آنے والے نئے طلبا کے داخلے وقتی طور پر معطل کر دیئے جس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ متعدد طلبا نے تعلیمی ویزوں پر آنے کے فوری بعد سیاسی پناہ کی درخواستیں دیکر مستقل سکونت کی راہ ہموار کرنا چاہی تھی۔

جس کے باعث برطانوی حکومت نے پاکستان اور بنگلادیش کو ہائی رسک کیٹیگری میں رکھ دیا اور تعلیمی ویزے روک دیئے یا شرائط کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی جامعات کو حکم ملا ہے کہ سخت اسکرونٹی کے بعد صرف ایسے طلبا کو داخلہ دیا جائے جن کا مقصد صرف اور صرف تعلیم حصول ہو۔

جامعات کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ ایسے طلبا کو داخلے نہ دیئے جائیں جو ویزا سسٹم کی باریکیوں کا یا مختلف استثنیٰ کا ناجائز استعمال نہ کریں۔

یہی وجہ ہے کہ اب پاکستانی طلبا کی تقریباً 20 فیصد ویزا درخواستیں مسترد ہو رہی ہیں۔

برطانیہ کے سرحدی سیکیورٹی کی وزیر ڈیم انجیلا ایگل نے واضح کیا کہ تعلیم کے نام پر برطانیہ میں مستقل رہائش حاصل کرنے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ یونیورسٹیاں داخلے کے طریقہ کار مزید سخت کریں تاکہ غلط مقاصد کے لیے داخلہ لینے والوں کی حوصلہ شکنی ہو۔

 

متعلقہ مضامین

  • جعلی برطانوی ویزوں کے حامل 5 پاکستانی شہری شارجہ سے  ڈی پورٹ
  • لاہور: جعلی برطانوی ویزوں پر آئے 5 پاکستانی گرفتار
  • جعلی ویزوں کے دھندہ، ملوث مافیا کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم
  • جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم
  • سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات پر بھرتیوں کا انکشاف، 58 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج
  • جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم
  • برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکار احسن خان کو ایوارڈ سے نواز دیا
  • برطانیہ میں پاکستانی طلبا کے داخلوں پر پابندی؛ تعلیمی ویزے بند کرنے کا عندیہ
  • برطانیہ، پاکستانی طلبا کے داخلوںپر پابندی؛ تعلیمی ویزے بند