برطانیہ میں پاکستانی طلبا کے داخلوں پر پابندی؛ تعلیمی ویزے بند کرنے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
برطانیہ کی 9 بڑی یونیورسٹیوں نے پاکستان اور بنگلادیش سے آنے والے نئے طلبا کے داخلے وقتی طور پر معطل کر دیئے جس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ متعدد طلبا نے تعلیمی ویزوں پر آنے کے فوری بعد سیاسی پناہ کی درخواستیں دیکر مستقل سکونت کی راہ ہموار کرنا چاہی تھی۔
جس کے باعث برطانوی حکومت نے پاکستان اور بنگلادیش کو ہائی رسک کیٹیگری میں رکھ دیا اور تعلیمی ویزے روک دیئے یا شرائط کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے برطانوی جامعات کو حکم ملا ہے کہ سخت اسکرونٹی کے بعد صرف ایسے طلبا کو داخلہ دیا جائے جن کا مقصد صرف اور صرف تعلیم حصول ہو۔
جامعات کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ ایسے طلبا کو داخلے نہ دیئے جائیں جو ویزا سسٹم کی باریکیوں کا یا مختلف استثنیٰ کا ناجائز استعمال نہ کریں۔
یہی وجہ ہے کہ اب پاکستانی طلبا کی تقریباً 20 فیصد ویزا درخواستیں مسترد ہو رہی ہیں۔
برطانیہ کے سرحدی سیکیورٹی کی وزیر ڈیم انجیلا ایگل نے واضح کیا کہ تعلیم کے نام پر برطانیہ میں مستقل رہائش حاصل کرنے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ یونیورسٹیاں داخلے کے طریقہ کار مزید سخت کریں تاکہ غلط مقاصد کے لیے داخلہ لینے والوں کی حوصلہ شکنی ہو۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہرِ قائد کی 20 شاہراہوں پر 2 اور4 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری
ویب ڈیسک : شہرِ قائد کی 20 اہم شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہرِ قائد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے کمشنر کراچی نے سیکشن 144 کے تحت پابندی نافذ کردی۔ ڈی آئی جی کی سفارش پرشہر میں رکشوں کی آمد و رفت محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر میں رکشوں کی پابندی کا دائرہ بڑھا کر مجموعی طور پر 26 مرکزی شاہراہوں تک کردیا گیا ہے۔ شاہراہ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ تک رکشوں کی مکمل ممانعت فوری طور پر نافذ العمل کی جائے۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان شاہراہوں میں شاہراہ فیصل سمیت، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ سے لے کر 2 تلوار، شاہراہ فردوسی، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، راشد منہاس، ماڑی پور روڈ، شاہراہِ پاکستان، حب روڈ، قائد آباد سے لانڈھی 89، یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ (ایف ٹی سی سے لے کر قیوم آباد)، کورنگی روڈ (قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ)، اورنگی روڈ، سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ، سرجانی سے سہراب گوٹھ شامل ہیں۔
دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری