آئی ایل ٹی 20؛ڈیسرٹ وائپرز نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو دو وکٹوں سے شکست دےدی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز

شارجہ: ڈیسرٹ وائپرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو ایک تھرلر مقابلے میں دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ شمرون ہیٹمائر کی برق رفتار 48 رنز کی اننگز اور خزیمہ تنویر کی اختتامی اوورز میں شاندار ہٹنگ نے وائپرز کو مشکل صورتحال سے نکال کر یادگار فتح دلوائی۔171 رنز کے تعاقب میں وائپرز نے دھواں دار آغاز کیا اور پہلی ہی اوور میں 19 رنز بٹور لیے،

جو آئی ایل ٹی 20 کے افتتاحی اوور کا سب سے بڑا اسکور ثابت ہوا۔ تاہم، سنل نرائن اور اجے کمار کی شاندار بولنگ نے پاور پلے میں تین اہم وکٹیں حاصل کرکے میچ میں واپسی کرائی۔ 44 پر تین وکٹیں گرنے کے بعد ڈین لارنس اور ہیٹمائر نے 68 رنز کی قیمتی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔آخری اوورز میں اجے کمار اور اینڈری رسل نے میچ کا رخ یکدم پلٹا، یہاں تک کہ رسل نے ہیٹمائر کی اہم وکٹ حاصل کرکے ٹی20 کرکٹ میں اپنی 500 وکٹیں مکمل کر لیں۔ تاہم، خزیمہ تنویر نے صرف 12 گیندوں پر 31 رنز بنا کر مقابلہ پھر وائپرز کی جھولی میں ڈال دیا۔

آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے، جنہیں تنویر نے ایک چھکے اور چوکے کے ساتھ حاصل کر کے اپنی ٹیم کو سنسنی خیز کامیابی دلائی۔اس سے قبل ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 171 رنز بنائے۔ الیکس ہیلز نے جارحانہ نصف سنچری اسکور کی جبکہ اینڈری رسل 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نائٹ رائیڈرز نے پہلے 10 اوورز میں 87 رنز بنا کر بہترین آغاز کیا تھا، مگر وائپرز کے سپنرز نے وسطی اوورز میں میچ کا کنٹرول سنبھال کر پانچ اہم وکٹیں حاصل کیں۔ نور احمد اور قیس احمد نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں سات افریقی بولرز کی شمولیت اگلی خبرشارجہ وارئرز ایم آئی کے خلاف واپسی کے لیے تیار،فتح کے لیے ہر حربہ آزمایا جائے گا،ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی شارجہ وارئرز ایم آئی کے خلاف واپسی کے لیے تیار،فتح کے لیے ہر حربہ آزمایا جائے گا،ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں سات افریقی بولرز کی شمولیت آئی ایل ٹی 20 :ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے واریئرز کو شکست دے دی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی انٹرنیشنل لیگ ٹی20 : دبئی کیپیٹلز کے کپتان کا اگلے میچ کے لیے عزم ابوظہبی ٹی 10ٹورنامنٹ جیتنا بہت بڑا کارنامہ ہے،ٹم ڈیوڈ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز ا ئی ایل ٹی 20 وائپرز نے

پڑھیں:

انٹرنیشنل لیگ ٹی20 : دبئی کیپیٹلز کے کپتان کا اگلے میچ کے لیے عزم

انٹرنیشنل لیگ ٹی20 : دبئی کیپیٹلز کے کپتان کا اگلے میچ کے لیے عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز

دبئی، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کا آغاز ہوگیا ہےجہاں دفاعی چیمپیئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ یہ سیزن 3 کے فائنل کا اعادہ تھا، جس میں وائپرز نے چار وکٹوں سے فتح حاصل کی۔میچ کے بعد دبئی کیپیٹل کے کپتان داسون شاناکانے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ پہلا میچ حالات کے بارے میں بہت کچھ بتائے گا، لیکن ہم اس وکٹ کے تقاضوں کے مقابلے میں رنز کم رہے۔ اگر ہمارے پاس کچھ اور وکٹیں بچ جاتیں تو نتیجہ بالکل مختلف ہو سکتا تھا۔شاناکا نے کہا کہ پاور پلے میں ٹیم پر ابتدائی دباؤ نے نتائج متاثر کیے، کرکٹ ایک رفتار پر مبنی کھیل ہے۔ ہم نہ بیٹنگ میں اور نہ بولنگ میں ٹون قائم کر سکے، خاص طور پر پاور پلے میں، اور یہی وہ لمحہ تھا جب انہوں نے کھیل پر قبضہ کر لیا۔ شاناکا نے شکست کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ بطور کپتان، مجھے زیادہ ذمہ داری اٹھانی ہوگی اور اوپر آرڈر میں بیٹنگ کرنی ہوگی۔ آج کا زوال مجھے نیچے لے گیا کیونکہ ہمیں اننگز کو سنبھالنے کی ضرورت تھی، لیکن ہم اپنے منصوبے دوبارہ دیکھیں گے۔ ہم اس سے بہتر ٹیم ہیں جو آج دکھائی، اور مجھے یقین ہے کہ اگلے میچ میں ہم زوردار جواب دیں گے۔”دفاعی چیمپیئن اب ہفتہ، 6 دسمبر کو گلف جائنٹس کے خلاف اپنے دوسرے میچ کے لیے تیار ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظہبی ٹی 10ٹورنامنٹ جیتنا بہت بڑا کارنامہ ہے،ٹم ڈیوڈ ابوظہبی ٹی 10ٹورنامنٹ جیتنا بہت بڑا کارنامہ ہے،ٹم ڈیوڈ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کا افتتاحی میچ: ڈیزرٹ وائپرز کی دبئی کیپیٹلز کے خلاف 4 وکٹوں سے شاندار فتح انتقال کی خبروں پر معین خان کا ردعمل آ گیا دبئی میں آئی ایل ٹی20 کی حکمرانی کی دوڑ شروع ابوظہبی ٹی10 میں ریکارڈز کی برسات،38 چھکوں کی نئی تاریخ معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزدگیاں، پاکستانی آل راؤنڈر بھی شامل
  • پنڈی پولیس کی خاتون انسپکٹر کی بھارتی حریف کو شکست، عالمی اعزاز جیت لیا
  • شارجہ : آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈر کے بلے باز لیام لونلسٹن شاٹ کھیلتے ہوئے
  • مچل اسٹارک کا وسیم اکرم سے متعلق حیران کن بیان!
  • مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے
  • پاکستان کی خاتون پولیس افسر نے بھارتی حریف کو شکست دے کر عالمی اعزاز جیت لیا
  • وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے
  • آئی ایل ٹی 20 :ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے واریئرز کو شکست دے دی
  • انٹرنیشنل لیگ ٹی20 : دبئی کیپیٹلز کے کپتان کا اگلے میچ کے لیے عزم