Express News:
2025-12-04@18:56:02 GMT

مچل اسٹارک کا وسیم اکرم سے متعلق حیران کن بیان!

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستان کے لیجنڈ بولر وسیم اکرم سے متعلق حیران کن بیان دے دیا۔

برسبین میں شروع ہونے والے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز مچل اسٹارک نے انگلینڈ کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 418 ہوگئی جو کہ وسیم اکرم سے چار زیادہ ہے۔

اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے مچل اسٹار کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم ان سے ابھی بھی بہت بہتر بولر ہیں۔ جہاں تک ان (اسٹارک) کا خیال ہے وہ (وسیم اکرم) لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کے سب سے بلند مقام پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے متعلق ایسی باتیں ہونا اچھا ہے لیکن وہ بس جلدی جلدی وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرت ہیں۔

واضح رہے 418 وکٹوں کے ساتھ مچل اسٹارک اب کرکٹ کی تاریخ کے 15 ویں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بول بن گئے ہیں اور ان سے اوپر جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک (421 وکٹیں) موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مچل اسٹارک وسیم اکرم

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے۔
نجی ٹی وی چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جو فیصلے اس نظام میں کئے گئے وہ دھونس پر مبنی ہے۔

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر آج بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلافِ آئین ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر تعجب نہیں ہوگا، مگر افسوس ضرور ہوگا۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ حکومت ملاقات نہ کروانے کے حوالے سے کسی آئین و قانونی شق کا حوالہ نہیں دیتی۔

یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،9اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزتبدیل ، تفصیلات سب نیوز پر پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،9اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزتبدیل ، تفصیلات سب نیوز پر پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزادقرار دینے کیخلاف درخواست خارج کردی پنجاب میں 25سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، آرڈیننس جاری یوکرین جنگ، ٹرمپ تجاویز پر روس اور امریکا کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق آئی ایم ایف کی کرپشن پر رپورٹ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سینیٹ کمیٹی حکومت پر برہم گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24جنوری کو پولنگ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے
  • مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا 414 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا
  • 40 اراکین پر مشتمل سیاسی کمیٹی کی جگہ کم اراکین پر مشتمل نئی کمیٹی بنے گی، شیخ وقاص اکرم
  • وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے
  • مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا
  • جنوبی افریقا کیخلاف نامناسب حرکت بھارتی فاسٹ بولر کو مہنگی پڑگئی
  • انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2025 اختتام پذیر، محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا
  • عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی ختم کرکے اختیارات سلمان اکرم راجہ کو دے دیے