آزاد کشمیر: عامر ذیشان جرال ڈی جی پولیٹیکل افیئرز وزیراعظم سیکرٹریٹ تعینات
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر ذیشان جرال کو ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل افیئرز وزیراعظم سیکرٹریٹ (گریڈ 20) تعینات کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے بعد مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر اپوزیشن لیڈر نامزد
سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو صدر آزاد کشمیر کی منظوری سے جاری ہوا۔
عامر ذیشان جرال کون ہیں؟عامر ذیشان جرال 3 دہائیوں پر مشتمل بھرپور سیاسی کیریئر رکھتے ہیں۔ انہوں نے 1988 میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے بطور رکن سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ وہ 1992 سے 1996 تک صدر پی ایس ایف ضلع میرپور رہے، جبکہ 1996 تا 2001 وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے پبلک ریلیشن آفیسر رہے۔
2001 سے 2004 تک وہ برطانیہ میں مقیم رہے۔ واپسی پر 2004 میں پیپلز پارٹی ضلع میرپور کی سنٹرل کمیٹی کے رکن مقرر کیے گئے، اور 2006 میں سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی میرپور کا عہدہ سنبھالا۔
عامر ذیشان جرال 2007 میں صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے پولیٹیکل سیکرٹری تعینات ہوئے، اور 2011 سے 2016 تک وزیراعلیٰ چوہدری عبدالمجید کے پولیٹیکل سیکرٹری رہے۔
یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نےحلف اٹھالیا
وہ 2016 اور 2021 کے عام انتخابات میں مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکریٹری کی حیثیت سے فعال کردار ادا کرتے رہے، جبکہ 2023 میں انہوں نے پی ایس ایف آزاد کشمیر کے مرکزی انتخابات بطور چیف الیکشن کمشنر کرائے۔
جرال 2015 سے اب تک پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکریٹری رابطہ کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عامر ذیشان جرال انچارج کشمیر افیئرز محترمہ فریال تالپور اور سینیئر رہنما چوہدری ریاض کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ پارٹی کے اندر اور بیرون ملک ان کا وسیع حلقۂ احباب ہے اور وہ ہمیشہ تنظیمی سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کرتے آئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Amir Zeeshan Jarral آزاد کشمیر عامر ذیشان جرال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عامر ذیشان جرال عامر ذیشان جرال پیپلز پارٹی
پڑھیں:
ایکشن کمیٹی رکن کی ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیزی قابلِ افسوس ہے، ترجمان آزاد کشمیر حکومت
آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے پیرا نمبر 4 میں واضح طور پر درج ہے کہ مراعات کے جائزے کے لیے قائم کمیٹی میں 2 وفاقی وزرا، 2 ریاستی وزرا اور ایکشن کمیٹی کے 2 اراکین شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن عمر نذیر کشمیری سوشل میڈیا پر اعلیٰ حکومتی شخصیات کو حاصل مراعات کے حوالے سے منفی تاثر دے کر نہ صرف طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کے بارے میں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں بلکہ ان کے ذہنوں میں غیر ضروری ابہام بھی پیدا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
انہوں نے کہا کہ معاہدے پر وفاقی و ریاستی وزرا اور ایکشن کمیٹی اراکین کے دستخط موجود ہیں، اس کے باوجود غلط بیانی کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانا افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت ہو رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی بیانات مذمت