انٹرنیشنل لیگ ٹی20 : دبئی کیپیٹلز کے کپتان کا اگلے میچ کے لیے عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز

دبئی، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کا آغاز ہوگیا ہےجہاں دفاعی چیمپیئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ یہ سیزن 3 کے فائنل کا اعادہ تھا، جس میں وائپرز نے چار وکٹوں سے فتح حاصل کی۔میچ کے بعد دبئی کیپیٹل کے کپتان داسون شاناکانے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ پہلا میچ حالات کے بارے میں بہت کچھ بتائے گا، لیکن ہم اس وکٹ کے تقاضوں کے مقابلے میں رنز کم رہے۔ اگر ہمارے پاس کچھ اور وکٹیں بچ جاتیں تو نتیجہ بالکل مختلف ہو سکتا تھا۔شاناکا نے کہا کہ پاور پلے میں ٹیم پر ابتدائی دباؤ نے نتائج متاثر کیے، کرکٹ ایک رفتار پر مبنی کھیل ہے۔ ہم نہ بیٹنگ میں اور نہ بولنگ میں ٹون قائم کر سکے، خاص طور پر پاور پلے میں، اور یہی وہ لمحہ تھا جب انہوں نے کھیل پر قبضہ کر لیا۔ شاناکا نے شکست کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ بطور کپتان، مجھے زیادہ ذمہ داری اٹھانی ہوگی اور اوپر آرڈر میں بیٹنگ کرنی ہوگی۔ آج کا زوال مجھے نیچے لے گیا کیونکہ ہمیں اننگز کو سنبھالنے کی ضرورت تھی، لیکن ہم اپنے منصوبے دوبارہ دیکھیں گے۔ ہم اس سے بہتر ٹیم ہیں جو آج دکھائی، اور مجھے یقین ہے کہ اگلے میچ میں ہم زوردار جواب دیں گے۔”دفاعی چیمپیئن اب ہفتہ، 6 دسمبر کو گلف جائنٹس کے خلاف اپنے دوسرے میچ کے لیے تیار ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظہبی ٹی 10ٹورنامنٹ جیتنا بہت بڑا کارنامہ ہے،ٹم ڈیوڈ ابوظہبی ٹی 10ٹورنامنٹ جیتنا بہت بڑا کارنامہ ہے،ٹم ڈیوڈ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کا افتتاحی میچ: ڈیزرٹ وائپرز کی دبئی کیپیٹلز کے خلاف 4 وکٹوں سے شاندار فتح انتقال کی خبروں پر معین خان کا ردعمل آ گیا دبئی میں آئی ایل ٹی20 کی حکمرانی کی دوڑ شروع ابوظہبی ٹی10 میں ریکارڈز کی برسات،38 چھکوں کی نئی تاریخ معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دبئی کیپیٹلز میچ کے کے لیے

پڑھیں:

مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش

عالمی ادارہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت میں غیر سرکاری تنظیموں اور تنقیدی آوازوں کو دبانےکا مذموم منصوبہ سامنے لے  آیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت8انسانی حقوق کی تنظیموں نے  فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کے قواعد میں کی جانے والی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کےمطابق بھارت کے نئےغیرملکی فنڈنگ قوانین، سول سوسائٹی پر سخت نگرانی اورتنظیم سازی کی آزادی کے حق کو دبا رہے ہیں۔ 

انسانی حقوق،پالیسی تحقیق،عوامی شعور،قانونی اصلاحات اورحکومتی احتساب پرکام کرنے والی ہزاروں تنظیمیں  زد میں آئیں گی ، بھارت کے قوانین عالمی اصولوں کیخلاف ہیں جن کے ذریعے این جی اوز پرغیر ضروری اور حد سے زیادہ پابندیاں عائد کی گئیں۔

بھارتی حکومت گزشتہ ایک دہائی میں انسانی حقوق کی 22 ہزار 498تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کر کےانہیں کام سے روک چکی ، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بھی 2016میں این جی اوز پر پابندیوں کے کالے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے  مطابق بھارتی حکومت یہ قوانین  تنقید کرنے والی این جی اوزکو دبانے کیلئے استعمال کر  رہی ہے۔ مالیاتی شفافیت کے نام پر بنائے گئے یہ قوانین دراصل سول سوسائٹی کو کنٹرول کرنے کا ہتھکنڈہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس