خیبر پختونخوا میں سرکاری و تعلیمی اداروں کے اطراف سیاسی اجتماعات پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: عدالت عالیہ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں اور ان کے آس پاس سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ ایسے مقامات کو سیاسی استعمال سے مکمل طور پر پاک رکھا جائے۔
قبل ازیں عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ تعلیمی اور سرکاری اداروں میں منعقد ہونے والے غیر متعلقہ اجتماعات نہ صرف اداروں کے تقدس کو مجروح کرتے ہیں بلکہ سرکاری امور اور تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔
ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سرکاری اداروں کا قیام کسی مخصوص اور رسمی مقصد کے لیے ہوتا ہے، اس لیے ان کا استعمال سیاسی جلسوں، جلوسوں یا کسی بھی قسم کی جماعتی سرگرمیوں کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔
تحریری فیصلے کے مطابق تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر اور انتظامی مقامات کے اندر یا ان کے آس پاس سیاسی اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے گی اور متعلقہ افسران اس بات کے ذمہ دار ہوں گے کہ اپنے اداروں کو اس قسم کی سرگرمیوں سے ہر صورت محفوظ رکھیں۔
عدالت نے نشاندہی کی کہ غیر متعلقہ اجتماعات اداروں کے ماحول کو متاثر کرتے ہیں اور ان کے بنیادی مقصد سے توجہ ہٹاتے ہیں، اسی لیے ان کی روک تھام ناگزیر ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے تمام مقامات کو سیاسی استعمال سے بچانا متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے ۔
5 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے جاری کیا، جس میں عدالت نے واضح کیا کہ سرکاری و تعلیمی مقامات کی اہمیت برقرار رکھنا لازم ہے اور کسی بھی ایسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو ان کی نوعیت یا مقصد سے مطابقت نہ رکھتی ہو۔
عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ صوبے میں تمام سرکاری اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران غیر متعلقہ اجتماعات کو ہر ممکن طریقے سے روکیں اور یقینی بنائیں کہ ان اداروں کے احاطے سیاسی سرگرمیوں کا مرکز نہ بنیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں اداروں کے
پڑھیں:
پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان: 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں