WE News:
2025-12-03@12:41:14 GMT

وہ سوال جن کے الحمراء صوفی فیسٹول جواب دے گیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

وہ سوال جن کے الحمراء صوفی فیسٹول جواب دے گیا

ہمارے معاشرے کے بارے میں یہ کہنا کہ کچھ بدلاؤ کی ضرورت ہے یا یہ پہلے ہی بہترین اقدار پر کھڑا ہے، تو ان دونوں باتوں میں کچھ نہ کچھ صداقت موجود ہے۔

ہمارے اسلاف نے ہمیں قدریں تو بہت عظیم دی ہیں، مگر انہیں اپنانے کے لئے جس ترغیب اور انداز کی ضرورت ہے، وہ الحمراء آرٹس کونسل نے اپنایا ہے۔ سہ روزہ الحمراء صوفی فیسٹیول صوفیانہ تعلیمات کو وقت کے ساتھ جدید انداز میں سیکھنے کا ایک متحرک طریقہ ثابت ہوا ہے۔

3 روز تک صوفی احیاء جو عمل الحمراء کے پلیٹ فارم پر دیکھنے میں آیا،  اسے کے تادیر اثرات مرتب ہونگے۔ ہمارا معاشرہ اب اس فیسٹول کے تازہ جھرونکیں سے گزر کر اپنی تجدید نو کرنے کے اہل ہوجائے گا۔ مذہبی اقدار، صوفیانہ روایت، انسان دوستی، سخاوت کے جو جوہر صوفیانہ تعلیمات میں ہمیں ملتے ہیں وہ صوفی ازم کا کمال ہے۔

فیسٹیول کے منددرجات جن میں صوفی موسیقی، صوفی رقص، خطاطی کی صوفی نمائش، صوفی میوزک، صوفی ازم پر مکالمہ عوام کو صوفیاء کرام کی فکر سے جوڑ گئے اور ان کے سوچ سے ہم آہنگ کر گئے۔

صوفی اقدار کی ویلیو کے بارے میں نوجوانوں کو ایک تحریک ملی ہے۔ معاشرہ میں تبدیلی کا بیج بویا گیا ہے۔ فن،ثقافت، علم،گفتگو، مکالمہ، تخلیق کے ذریعے صوفیانہ طرز زندگی کی راہنمائی کی گئی ہے۔ ہمار ا سماج جس تبدیلی کی ضرورت کو محسوس کررہا تھا، الحمراء صوفی فیسٹول کے تناظر میں اس کی کمی کو بھرپور انداز میں پورا کیا گیا ہے۔

صوفی وراثت، روحانی سوچ، خاندانی نظام جو مضبوطی ملے ہے۔ فیسٹول نے بدلتے ہوئے وقت اور نئے عالمی تناظر میں یہ واضح کیا ہے۔ ہمیں انہی مضبوط بنیادوں پر کھڑ ے ہوکر اپنی سماجی رویوں، ادارہ جاتی نظم، تخلیقی صلاحیتوں اور فکر طرز عمل میں مزید بہتری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

الحمراء یہ صوفی فیسٹیول کے انعقاد کی یہ کوشش معاشرتی تبدیلی کی عملی اظہار بن کا سامنے آئی ہے۔ اس فیسٹول کے بدولت ہم اپنے معاشرے کو اس کی اصل پہچان، اس کی جمالیات، اس کی روحانی روایات، اس کے اخلاقی اصولوں کے جوڑ نے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اوراب اس کی شناخت کو جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھا پائیں گے۔

سہ روزہ الحمراء صوفی فیسٹول کے تمام سگمنٹ عالمی پروڈکشن کے مطابق تھے، تمام معیارات کو برؤے کا لایا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے فیسٹیول معاشرتی فکری، اخلاقی اور روحانی تعمیر وترقی کا باعث بنا ہے، جس کے اثرات آہستہ آہستہ ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔

یہ فیسٹیول ایک اور گہرے سوال کا جواب دے گیا ہے کہ صوفیاء کرام نے اپنی زندگیوں میں جو نصیحت کی تھی الحمراء نے ان کے اس کہے کو اپنایا ہے۔ اور صوفیانہ تعلیمات کے پھیلاؤ کا طریقہ اپنایا وہ موثر ثابت ہوا، جس کا ثبوت ہزاروں کی تعداد میں عوام کا فیسٹیول میں شرکت کرنا ہے۔

صوفیاء کرام کے تعلیمات کے مطابق الحمراء نے پیار و محبت کی محفلیں بپا رکھی ہیں، جہاں امن و سلامتی کا پرچار ہو رہا ہے جو فردو سماج کی روحانی شعور کا موجب ہیں۔ الحمراء نے صوفیاء کرام کے طریقہ کو زندہ رکھا اور اسے نئی نسل تک پہنچا یا ہے۔

الحمراء صوفی فیسٹول کے لینز سے نوجوانوں نے صوفی ازم کا مشاہد ہ کیا ہے، اسے سنا، جانا اور اس پر سوچنے کا انداز اپنایا ہےSufi Experiental Learning Modal سے عوام بے پناہ متاثر ہوئے ہیں۔

الحمراء صوفی فیسٹول نے بتایا ہے کہ صوفی ازم کامیایبوں کا تھنک ٹینک ہے۔ صوفی از م ماڈرن ازم کے بالکل قریب ہے۔ آج کے معاشرہ کو صوفی ازم کی لرننگ کی اشد ضرورت ہے۔ الحمراء صوفی فیسٹول ایک ’صوفیانہ تربیتی ماڈل تھا‘۔

جہاں صوفی ازم کا مکمل پرچار تھا۔ یہ فیسٹیول قیادت کی فکر، زاویے، سوچ ا ور نقطہ نظر کا پتہ دیتا ہے کہ الحمراء کسی قیادت کے محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد محبوب عالم چوہدری نے Sufi  Intellectual Perspective  کے حامل آفیسر ہے۔ قیادت نے اس فیسٹیول کوصوفیانہ وژنری فریم ورک کے تحت ترتیب دیا، جہاں ہر سرگرمی کو اعلی بصیرتوں سے سجایا گیا ہے۔

الحمراء آرٹس کونسل نے صوفی فیسٹیول کی صورت خو د کو ایک ’صوفیانہ ثقافتی خانقاہ‘ ثابت کیا ہے۔ اس فیسٹیول میں کب، کہاں اور کیسے رویوں میں تبدیلی محسوس کی جائے گی کے سوال میں یہ کہا جائے تو بے جاء نہ ہوگا کہ وقت کے ساتھ ساتھ رویوں میں نرمی، برداشت، سوچ میں گہرائی، اجتماتی مزاج میں مثبتیت کی صورت میں سامنے آئے گی۔

ثقافتی جمالیات اور سماجی حسیت میں اضافہ ہوگا۔ معاشرہ اپنا وقار، عظمت اور اپنی قدر بحال ہوتی دیکھے گا۔ جدید تکنیک، جدتِ فکر اور وسیع البنیاد میڈیا کے صوفی فیسٹول تاریخ کے پنے پر ایک عظیم فتح کی صورت اختیار کر کے ابھرا ہے۔

الحمراء صوفی فیسٹول کی عظمتوں کا اظہار آئندہ بھی اسی جوش وخروش سے کیا جا تا رہے گا۔ جو عوام کے لئے ایک بہت بڑی خوش خبری ہے۔ انشاء اللہ

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

صبح صادق

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: صوفی ازم کا فیسٹول کے ضرورت ہے کی ضرورت گیا ہے

پڑھیں:

سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا

سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلی کی جانب سے دائرہ اختیارپراٹھائے گئے اعتراضات کے بعد تحریری جواب طلب کرلیا ہے اوراس سلسلے میں باقاعدہ تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔
گزشتہ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دی تھی، تاہم فیصلے کے مطابق وزیراعلی کی جانب سے مقررہ مدت میں جواب جمع نہیں کرایا گیا، دوسری جانب امیدوار شہربازعمرایوب کی جانب سے بھی کوئی نمائندہ پیش نہ ہوا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کیس کے قابل سماعت ہونے پراعتراضات اٹھائے تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام قانونی اعتراضات تحریری جواب میں پیش کیے جا سکتے ہیں، کمیشن مناسب مرحلے پران اعتراضات پر فیصلہ کریگا۔
مزید برآں الیکشن کمیشن نے ڈی آراو ہری پور کو وزیراعلی کے خلاف جاری کارروائی روکنے کی ہدایت بھی کردی ہے، جس کا مقصد کمیشن کے سامنے زیر سماعت معاملے میں کسی قسم کی متوازی کارروائی یا تنازع سے بچنا ہے۔فیصلے کے متن کے مطابق کیس کے تمام پہلووں کو قانون اورضابطے کے مطابق دیکھا جائے گا اور وزیراعلی کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جائزہ تحریری جواب موصول ہونے کے بعد ہی لیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ کیس کے قابل سماعت ہونے اور دائرہ اختیار سے متعلق حتمی فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت جیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں، عطا تارڑ یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30لاکھ یورو کی امداد جاری کردی تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے شرائط پیش کردیں،چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ اسلام آبادہائیکورٹ، وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈکی سابق چیئرپرسن کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر جدید ترین موسمیاتی الرٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایران کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پاکستانی ثقافت کے رنگ نمایاں
  • فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی، وفاقی وزیر ثقافت کا مشترکہ فلم پروڈکشن پر زور
  • معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کا قائدانہ کردار، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا: ائیر چیف مارشل
  • کراچی اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020ء پر ابتک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، حکومت سے جواب طلب
  • کراچی اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020 پر ابتک عمل درآمد کیوں نہیں ہوا، حکومت سے جواب طلب
  • طلبا کو امتحان میں شرکت سے روکنے کیخلاف داؤد یونیورسٹی سے جواب طلب
  • سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا
  • امریکا میں مقیم 5 ہزار سے زیادہ افغان باشندے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار، ’آپریشن الائی ویلکم‘ پر سوال اٹھنے لگے