وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے بطور خصوصی مہمان فیسٹیول میں شرکت کی اور معروف پاکستانی فلم سازوں کے ہمراہ تقریبات میں حصہ لیا۔ وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ایران قریبی پڑوسی ہیں اور ہمارے مضبوط سماجی، ثقافتی، مذہبی اور بھائی چارے کے تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایران کے تاریخی شہر شیراز میں 43ویں فجر فلم فیسٹیول میں بھرپور ثقافتی نمائندگی کی۔ وزارت قومی ورثہ و ثقافت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے بطور خصوصی مہمان فیسٹیول میں شرکت کی اور معروف پاکستانی فلم سازوں کے ہمراہ تقریبات میں حصہ لیا۔ وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ایران قریبی پڑوسی ہیں اور ہمارے مضبوط سماجی، ثقافتی، مذہبی اور بھائی چارے کے تعلقات ہیں۔ انہوں نے سینما کو کسی بھی ملک کی ثقافت اور اقدار کو فروغ دینے کا طاقتور ذریعہ قرار دیا۔ فیسٹیول میں پہلی بار تین پاکستانی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں، جنہیں شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔

وزیر نے فیسٹیول کے تمام پروگراموں میں بھرپور حصہ لیا اور پاکستان پویلین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی سینما فاؤنڈیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر نے ایرانی اہلکار کو پاکستان مدعو کیا اور مشترکہ سینمایی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی اور مضبوطی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان سینمایی تبادلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی فلموں کی پاکستان میں نمائش اور پاکستانی فلموں کی ایران میں نمائش عوام کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط کرے گی۔ پاکستانی سفارتخانے نے کہا کہ فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کی شراکت دوطرفہ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستانی فلم فیسٹیول میں وفاقی وزیر کہا کہ

پڑھیں:

خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان ریلویز نے خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سابق ڈویژنل انجینئر(ڈی ای این)ملتان عابد رزاق کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ انجینئر (اے ای این)خانیوال راجا یوسف کو بھی سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ خانیوال پل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر حادثے کی جامع انکوائری شروع کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا گیا جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مقف پر قائم رہے اور حادثے کا کیس منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور غفلت، لاپروائی یا نااہلی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار