وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ معروف بین الاقوامی جریدے فوربس نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے بہتری سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔ 

اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی کے اعلامیہ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں پاکستان کی مالیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری دُگنی ہوگئی۔

فوربس کی رپورٹ کے مطابق مالیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری 26.

3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، 2025 کے پہلے 6 ماہ میں مالیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بڑھ کر 52.5 ملین ڈالر تک پہنچ چکی۔  2023 میں فنڈنگ صرف 12.5 ملین ڈالر رہ گئی تھی۔ 

پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کانیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق اکتوبر میں پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔

وزارت آئی ٹی کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کا ڈیجیٹلائزیشن ایجنڈا سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم کر رہا ہے، پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کی جانب سے ایکویٹی فری گرانٹس کے اجرا کا کلیدی کردار ہے۔  

وزارت آئی ٹی کے مطابق پاکستان میں ٹیک بیسڈ معیشت کے فروغ سے اسٹارٹ اپ سیکٹر میں تبدیلی آ رہی ہے، یہ پیشرفت ایک جدید، مضبوط اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان کی جانب سفر کو مزید تقویت دے رہی ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزارت آئی ٹی پاکستان میں پاکستان کی آئی ٹی کے کے مطابق

پڑھیں:

جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 37.17 فیصد اضافہ

اسلام آباد:

رواں مالی سال 2025-26ء کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارے اور درآمدات میں اضافہ ہوا جب کہ برآمدات میں کمی آگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 37.17 فیصد اضافہ ہوا اور تجارتی خسارہ 15 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ  32.79 فیصد بڑھا تاہم ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 11.86 فیصد کم ہوکر 2 ارب 85 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا نومبر درآمدات 13.26 فیصد بڑھ کر 28 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ نومبر میں درآمدات 5 ارب 25 کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا نومبر برآمدات 6.39 فیصد کم ہو کر 12 ارب 84 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں، نومبر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 15.35 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 15.80فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ نومبر میں برآمدات 2 ارب 39کروڑ 80لاکھ ڈالر رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کے ایک ارب سے زائد ڈوب گئے
  • جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 37.17 فیصد اضافہ
  • برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعظم
  • عمران خان سے ملاقات؛ پشاور و صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، قیادت میں اختلافات نمایاں
  • حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اسکیم میں تبدیلی پر غور
  • 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025، پاکستانی فارما شعبے کی ترقی و توسیع کا نیا باب
  • ملکی ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • مصنوعی ذہانت آئندہ برسوں میں کتنی بڑی بے روزگاری کا سبب بن سکتی ہے؟
  • 2035 تک معاشی ترقی 6فیصد، برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، احسن اقبال