Express News:
2026-07-24@04:18:29 GMT

پاکستان میں لباس کے نئے ٹرینڈز؛ 2025 میں فیشن کیسا رہا؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

پاکستان میں فیشن کا انداز ہمیشہ اور موسم کے لحاظ سے بدلتا رہتا ہے، تاہم 2025ء میں لباس کے ٹرینڈز کو ایک نئی جہت ملی ہے۔

بدلتے موسم، ذوق اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات نے فیشن کی دنیا میں نمایاں تبدیلیاں پیدا کردی ہیں۔ نوجوان ہوں یا خواتینِ خانہ، ہر کوئی ایسے لباس چاہتا ہے جو نہ صرف اسٹائلش ہوں بلکہ روزمرہ زندگی میں پریکٹیکل بھی ہوں۔ اسی وجہ سے رواں سال کے ٹرینڈز میں لباس نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ آرام دہ اور استعمال میں آسان بھی ہیں۔

سب سے پہلے اگر رنگوں کے انتخاب کی بات کی جائے تو اس سال ہلکے اور ملائم شیڈز دوبارہ مقبول ہوئے ہیں۔ خاص طور پر پیسٹل پنک، سی گرین، لائٹ بلیو اور خاکی رنگ نوجوان لڑکیوں کی اولین پسند رہے۔ دوسری جانب خواتین میں آف وائٹ، بیج اور میوٹڈ گولڈ شیڈز کی مانگ بڑھ رہی ہے، کیونکہ یہ رنگ ہر طرح کی تقاریب اور روزمرہ دونوں میں آرام سے پہنے جا سکتے ہیں۔

2025 میں لباس کے حوالے سے کٹ لائنز بھی خاصی تبدیل ہوئی ہیں۔ جہاں گزشتہ سال اوور سائزڈ شلوار قمیص اور میکسیز کا فیشن رواں تھا، وہیں اس سال فیشن زیادہ اسمارٹ کٹ اور فلوئی فٹنگ کی طرف راغب رہا۔ کمر پر ہلکی فٹنگ، بازوؤں پر لوز اسٹائل اور قمیص میں فرنٹ اوپن ڈیزائن تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

لڑکیوں میں شارٹ فراکس اور ٹراؤزرز کے ساتھ پہننے والے کو۔آرڈ سیٹس بھی بہت ٹرینڈ میں آ گئے، کیونکہ یہ نہ صرف ماڈرن تاثر دیتے ہیں بلکہ پہننے میں بے حد آرام دہ بھی ہیں۔

کڑھائی اور آرٹ ورک میں اس سال کم مگر نمایاں ڈیزائن سب سے زیادہ پسند کیے گئے۔ رنگین دھاگے کی باریک کڑھائی، شیفون پر لائن اسٹون ورک اور لان کے لباس پر ڈیجیٹل پرنٹس دوبارہ فیشن میں آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خطاطی یا ثقافتی پیٹرن سے مزین لباس بھی نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں کیونکہ یہ روایتی اور جدید فیشن کے امتزاج کی بہترین مثال ہیں۔

پاکستانی فیشن میں 2025ء کا ایک اور بڑا ٹرینڈ کمفرٹ بیسڈ فیشن رہا۔ یعنی لوگ اب ایسے کپڑے خریدنا چاہتے ہیں جنہیں آفس، کیمپس اور گھریلو تقریبات میں باآسانی پہنا جا سکے۔ اسی لیے لان، کاٹن نیٹ اور نرم شیفون جیسا ہلکا پھلکا میٹریل سب سے زیادہ استعمال ہو رہا ہے۔ ان کپڑوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ موسم کی شدت میں بھی آرام دہ رہتے ہیں۔

فیشن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال ری سائیکلڈ فیبرک اور ماحول دوست مواد کا استعمال بھی بڑھا ہے۔ پاکستانی ڈیزائنرز اب پائیدار فیشن کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں، جو مستقبل میں ایک بڑا ٹرینڈ بن سکتا ہے۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو 2025ء کے فیشن میں سادگی، خوبصورتی، آرام اور جدید انداز(یعنی آل ان ون) شامل رہے۔ پاکستانی خواتین اور نوجوان نئے رنگ، نئے اسٹائل اور نیا اعتماد لے کر فیشن کو مزید منفرد بنانے کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رہے ہیں اس سال

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو