بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلیے بچوں کے قاتلوں بھارت، افغانستان سے مدد لے رہا ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
وزیر اطلات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض بانی تحریک انصاف کا ملک دشمن ایجنڈہ بے نقاب کر دیا-
تفصیلات کے مطابق عظمٰی زاہد بخاری نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا ہے- ذہنی مفلوج بانی تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے لیے ہمارے بچوں کے قاتل طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنیان مرصوص کے سپہ سلار پر فضول گوئی دراصل بانی تحریک انصاف کے ذہنی و اخلاقی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے- پاکستان کے خلاف کام کرنے والے یہ چند چہرے ریاستی استحکام کیلئے واضح خطرہ ہیں۔ دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں پر حملہ، شہداء کی توہین اور افواج کے خلاف بیانیہ یہ سب دشمن کا ایجنڈا ہے جسے قوم نے روند دیا- پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہر بیانیہ، ہر سازش، ہر کردار ریاست کے فولادی عزم کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
علیمہ خان سیاسی جنگ پاکستان میں لڑیں، دشمن ملک میں بیٹھ کر نہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علیمہ خان جس جنگ کی بات کر رہی ہیں، اگر بھارت نے ہم پر دوبارہ مسلط کی تو بھارت کے ساتھ یہ بھی بین کریں گی، پاکستان کی سیاسی جنگ پاکستان میں لڑیں، دشمن ملک میں بیٹھ کر وطن دشمنی نہ کریں،سیاسی رہنما ظرف کا مظاہرہ کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقتدار کے لئے مایوس لوگ ہیں، سلائی مشین بند ہے، اس لئے دکھی ہیں اور بھارتی میڈیا کی پناہ لے رہے ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جس جنگ کی یہ محترمہ بات کر رہی ہیں، اگر بھارت نے ہم پر دوبارہ مسلط کی تو بھارت کے ساتھ یہ بھی بین کریں گی، 6 ماہ قبل اسی عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو پھینٹی لگائیِ، 7 جہازوں کی بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 61 دفعہ کہہ کر مودی کی آتما رول دی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان سے محبت ریڈیکل اسلامسٹ ہے یا دین کی سر بلندی کے لئے سر بکف ہونا ریڈیکل اسلامسٹ ہے، تو یہ لیبل 25کروڑ پاکستانیوں کے ماتھے پر سجا ہے۔