وفاقی ترقیاتی ادارے کے ڈپٹی کمشنر سردار آصف کی ڈپیوٹیشن کی مدت میں توسیع،دستاویزات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
وفاقی ترقیاتی ادارے کے ڈپٹی کمشنر سردار آصف کی ڈپیوٹیشن کی مدت میں توسیع،دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے کے ڈپٹی کمشنر سردار آصف کی ڈپیوٹیشن کی مدت میں توسیع ،وفاقی حکومت کی درخواست پر آزاد کشمیر حکومت نے ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی،سردار آصف کی 5سالہ ڈیپیوٹیشن مدت مکمل ہو گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے میں تعینات ڈپیوٹیشن پر ڈپٹی کمشنر سردار آصف کو مزید ایک سال کی توسیع مل گئی،سردار آصف گزشتہ پانچ سال سے سی ڈی اے میں بطور ڈیپوٹیشنسٹ آفیسر خدمات سر انجام د ے رہے ہیں۔ان کا پیرنٹ ڈپاٹمنٹ آزاد کشمیر حکومت ہے۔وفاقی حکومت نے ان کی ڈیپیوٹیشن کی مدت مکمل ہونے پر آزاد کشمیر حکومت سے مزید ایک سال توسیع کی درخواست کی تھی جو منظور کر لی گئی ہے۔سی ڈی اے کی جانب سے اس حوالے سے تحریری احکامات بھی جاری کر دے گئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسکوٹی حادثہ، جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا سکوٹی حادثہ، جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کردیا افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن نے خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کر دیا ، پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے،وزیر توانائی پاکستان اور امریکہ کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام پر اتفاق،موثر اقدمات تجویز عمران کی شناخت ملک دشمنی، جنگ میں بھی غلط زبان استعمال کی: وزیر دفاعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر سردار آصف وفاقی ترقیاتی ادارے سردار آصف کی سب نیوز کی مدت
پڑھیں:
نیپا واقعہ؛ ایس ایس پی ایسٹ اور ڈپٹی کمشنر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
کراچی:ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار احمد جعفر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر کو فوری طور پر محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔
ادھر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بھی پولیس افسران کے حوالے سے فیصلے کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کو عہدے سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا۔
اسی سلسلے میں ڈی ایس پی نیوٹاؤن محمد معین اور کانسٹیبل سید عامر حسین کو بھی معطل کر دیا گیا اور دونوں اہلکاروں کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اس سے قبل گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے میں کے ایم اسی، ڈی ایم سی اور واٹر بورڈ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کردیا گیا۔ معطلی کے نوٹی فکیشن محکمہ بلدیات سندھ نے جاری کردیے ہیں۔
معطل ہوئے افسران میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال عامر علی شاہ، مختیار کار گلشن اقبال سلمان فارسی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ افسران کی معطلی وزیراعلی مراد علی شاہ کی ہدایت پر کی گئی۔