Nawaiwaqt:
2025-12-06@14:21:43 GMT

آئی پیکس کا انعقاد پاکستان کیلئے بہت اہم ہے،احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

آئی پیکس کا انعقاد پاکستان کیلئے بہت اہم ہے،احسن اقبال

آئی پیکس ایکسپو سنٹر لاہور ، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال خطاب و ٹاک: آئی پیکس کا انعقاد پاکستان کیلئے بہت اہم ہے فن تعمیر وہ شعبہ ہے جو کسی گھر بستی کو شناخت دیتا ہے، پاکستان کے پاس زرخیز ورثہ ہے ہماری تاریخ میں ہماری شناخت ہے، ہم جدید فن تعمیر کی طرف جا رہے ہیں لیکن اپنے ورثہ کو بھی ترقی دیں تاکہ دنیا میں شناخت واضح ہو سکے، جہاں جدید تعمیراتی رجحانات کو اپنائیں وہیں کلچر کو بھی جوڑیں تاکہ ورثہ قائم رہے، کراچی کی پہچان پیلا پتھر تھا اب تو اس کے کہیں کہیں نشان باقی رہ گئے ہیں، ہمیں اس شعبہ میں تعمیراتی میٹرئل کو مقامی طور پر کرنا ہوگا چیلنج ہے کہ کس طرح برآمدات کو فروغ دینا ہے، ہم درآمد کرنے میں پہلے نمبرپر آگئے لیکن برآمد نہیں بڑھتیں تو پھر ڈالر ختم ہونے سے معیشت نیچے آ جاتی ہے، جس طرح ہم نے قومی مشن سمجھ کر خود کو ایٹمی طاقت بنایا تو ہمیں خود کو مضبوط کرنا ہے پاکستانی برینڈز امریکہ یورپ اور مشرق وسطی میں بھی ہوں، گرین تعمیرات نہیں ہوں گی تو پھر موسمیاتی تبدیلی سے لوگوں کو تحفظ نہیں دے سکیں گے، تمام کمپنیاں لوکل برینڈز کو فروغ دیں انہیں بین الاقوامی منڈیوں میں شناخت دلوائیں، اگر برآمد بڑھانے میں مشکل ہے تو ہم آپ ہی مدد کریں گے، وہ زمانہ چلا گیا جب حکومت سے معیشت مضبوطُ ہوتی تھی، معیشت کو پرائیویٹ سیکٹر نے بڑھانا ہے، ریڈ ٹیپ ہٹائی جائیں انجن آف گروتھ پرائیویٹ سیکٹر سے ہی آئے گی، افراط زر 38 سے کم ہوکر ساڑھے چار فیصد تک آئی، جب اقتدار میں آئے تو گرتی معیشتٗ کو سانس دینے کیلئے آئی ایم ایف کا سہارا لینا پڑا، پاکستان کا امیج بھارت کے مقابلہ میں کم نہیں ہے بلکہ برتری ثابت کیا ہے، دس مئی کو دوبارہ ثابت کیا کوئی ہمیں ڈرا نہیں سکتا مسلح افواج بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں، کوئی قوم اپنا دفاع مضبوط معیشت کے بغیر نہیں کر سکتی، احسن اقبال 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کا دفاع ایک بار پھر مزید مضبوط ہوا ہے؛ عطا تارڑ

ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن پر مہم چلانے والے بڑے بڑے سینئر صحافیوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے جنہوں نے ایک بے بنیاد طوفان برپا کر رکھا تھا۔ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کو بھی شرمندہ ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کا دفاع ایک بار پھرمزید مضبوط ہوا ہے، اسٹرکچرل تبدیلیاں کرکے اپنے دشمن کوخوفزدہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فورسز کے لیے ایک متحدہ کمانڈ قائم کی گئی ہے۔ ہمیں جنگ میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز  

انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی اورمغربی دونوں سرحدوں کومحفوظ بنا لیا ہے جس کے بعد اب دشمن کی جرات نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیجیٹل جزیروں  کے سراب پر تنہا ہجوم
  • فرانسیسی بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے ایپسوس کا پاکستانی معیشت پر سروے
  • 26 اور27ویں آئینی ترمیم کیخلاف آل پاکستان وکلا کنونشن کا انعقاد
  • پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے: احسن اقبال
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے نرمی برتی ہے، میں ہوتا تو اس سے بھی سخت الفاظ استعمال کرتا: احسن اقبال
  • معیشت بیٹھ گئی ہے، سیاسی بحران ختم کیے بغیر حالات بہتر نہیں ہونگے، اسد عمر
  • پاکستان کا دفاع ایک بار پھر مزید مضبوط ہوا ہے؛ عطا تارڑ
  • پاکستان کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں، معیشت بیٹھ گئی ہے: اسد عمر
  • ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کی کامیابی، بلال بن ثاقب 2 بڑے عالمی ڈیجیٹل ایونٹس میں نمائندگی کرینگے