بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں: علی محمد خان
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
علی محمد خان---فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ملک بھی اُن کا ہے، فوج بھی اُن کی ہے، وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ ادارے کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معیشت بھی بہتر ہوگی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ہیں، ان سے ملاقاتوں کی اجازت ملے تو معاملات بہتری کی طرف چلے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ریاستی ادارے اور سیاسی لوگ ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہیں یا خطرہ سمجھیں تو یہ افسوس ناک ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں تھا، نہ ہے نہ ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی محمد خان پی ٹی ا ئی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی، بانی جیل میں سیاسی ہدایات دے رہے ہیں: رانا ثناء
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جمہوریت ہمیشہ مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک اسے کمزور کرتا ہے۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم دو مرتبہ ایوان کے فلور پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، حتیٰ کہ انہوں نے یہ بھی پیشکش کی کہ اپوزیشن اسپیکر چیمبر میں بات کرے تو وہ خود وہاں آ جائیں گے، وزیراعظم اپوزیشن کو میثاقِ استحکامِ جمہوریت کے لیے مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔
انہوں نے جیل ملاقاتوں کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ مکمل طور پر قانون اور انصاف کے مطابق ہوتی ہیں اور قانون کسی قیدی کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ جیل میں بیٹھ کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرے، بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہن سے جیل ملاقات میں امن و امان میں خلل ڈالنے اور پارٹی معاملات میں مداخلت کرنے کی ہدایات دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات آن ریکارڈ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ حکومت سے بات کرنے کو تیار نہیں جبکہ جن سے وہ بات کرنا چاہتے ہیں وہ ان سے بات پر آمادہ نہیں۔
رانا ثناء اللہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اپنی بہن سے ملاقات میں خاندانی معاملات پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی بلکہ پیسے کے لین دین اور پارٹی میں شمولیت یا اخراج سے متعلق ہدایات دی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارا اصولی مؤقف ہے کہ تمام ملاقاتیں قانون کے مطابق ہونی چاہئیں اور ایسی ملاقاتیں جن سے ریاستی امن و امان متاثر ہو، ان کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مذاکرات کا راستہ آج بھی کھلا ہے، اگر اس معاملے پر کمیٹی بنانی ہے تو متعلقہ جماعت کو پہلے اپنی قیادت سے بات کرنی چاہیے۔